ختمِ کلام
جس قسم کے اعمال کى فہرست کا دىباچہ مىں ذکر ہے ان مىں اس وقت جس عمل کو سوچتا ہوں وہ ان پچىس(25) حصّوں مىں پاتا ہوں اجمالاً ىا تفصىلاً۔ اس لئے رسالہ کو ختم کرتا ہوں۔ البتہ اگر ذوقاً کسى کے ذہن مىں اور کوئى عمل آوے ىا ان مىں سے کسى حصہ کى تفصىل مصلحت معلوم ہو وہ اس کا ضمىمہ بن سکتا ہے۔
شکرِ انعام
عن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «بلغوا عني ولو آية....الخ. رواه البخاري
عبد اﷲبن عمروؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا : مىرى طرف سے پہنچاتے رہو اگرچہ اىک ہى آىت ہو (بخارى)
عن أبي الدرداء قال:.... فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من حفظ على أمتي أربعين حديثا في أمر دينها بعثه الله فقيها وكنت له يوم القيامة شافعا وشهيدا»رواه البيهقي في شعب الإيمان
ابوالدرداءؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا: جو شخص دىن کے احکام مىں چالىس حدىثىں محفوظ کر کے مىرى امت پر پىش کر دے اﷲتعالىٰ اس کو فقىہ کر کے اُٹھائے گا اور مىں قىامت کے دن اس کا سفارشى اور گواہ ہوں گا (بىہقى)