من تشبه بالنساء من الرجال. رواه أحمدوالطبراني مختصرا وأسقط المبهم
اىک شخص رواىت کرتے ہىں کہ عبد اﷲبن عمرو بن العاصؓ نے ام سعىد دختر ابو جہل کو دىکھا کہ اىک کمان لٹکائے ہوئے تھى اور مردوں کى چال سے چل رہى تھى۔ عبد اﷲنے کہا کہ ىہ کون ہے ؟ مَىں نے کہا کہ ىہ ام سعد دختر ابوجہل ہے۔ انہوں نے فرماىا کہ مىں نے رسول اﷲ سے سنا ہے فرماتے تھے اىسا شخص ہم سے الگ ہے جو عورت ہو کر مردوں کى مشابہت کرے ىا مرد ہو کر عورتوں کى مشابت کرے (عىن ترغىب از احمد و طبرانى واسقط المبہم)
عن أنس أنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من صلى صلاتنا واستقبل قبلتنا وأكل ذبيحتنا فذلك المسلم الذي له ذمة الله وذمة رسوله فلا تخفروا الله في ذمته» . رواه البخاري
حضرت انسؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا: جو شخص ہمارى جىسى نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کى طرف رُخ کرے اور ہمارے ذبح کئے ہوئے کو کھائے وہ اىسا مسلمان ہے جس کے لئے اﷲکى ذمّہ دارى ہے اور اس کے رسول کى۔ سو تم لوگ اﷲکى ذمہ دارى مىں خىانت مت کرو (ىعنى اس کے اسلامى حقوق ضائع مت کرو) (بخارى)
اس سے معلوم ہوا کہ کھانے کى جن چىزوں کو مسلمانوں کے ساتھ خاص تعلق ہے ان کا کھانا بھى نماز وغىرہ کى طرح علامت ہے اسلام کى۔ سو بعضے آدمى جو گائے کا گوشت بلا عذر کسى کى خاطر چھوڑ دىتے ہىں اس کا ناپسند ہونا اس سے معلوم ہوا (ويؤيده شان نزول قوله تعالٰي يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌالبقرة: ٢٠٨)