تمہارے سر پر ہاتھ پھىرا اور برکت کى دعا کى اور فرماىا ان کو منڈوا دو ىا کاٹ دو کىونکہ ىہ وضع ىہود کى ہے (ابوداؤد)
عن سعيد بن المسيب، يقول: ... فنظفوا، أراه قال، أفنيتكم ولا تشبهوا باليهود قال: فذكرت ذلك لمهاجر بن مسمار، فقال: حدثنيه عامر بن سعد بن أبي وقاص..الخ.رواه الترمذي
عامر بن سعد اپنے باپ سے رواىت کرتے ہىں کہ نبى نے فرماىا صاف رکھو اپنے مکانوں کے سامنے کے مىدانوں کو اور ىہود کے مشابہ مت بنو (وہ مَىلے کچىلے ہوتے تھے) (ترمذى)
ف:۔ جب گھر سے باہر کے مىدانوں کو مىلا رکھنا ىہود کى مشابہت کے سبب ناجائز ہے تو خود اپنے بدن کے لباس مىں مشابہت کىسے جائز ہوگى۔
عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم المغرب» . قال: «وتقول الأعراب هي العشاء»وقال: " لا يغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم العشاء فإنها في كتاب الله العشاء فإنها تعتم بحلاب الإبل. رواه مسلم
ابن عمرؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا کہ (جاہل) دىہاتى لوگ مغرب کى نماز کے نام مىں تم پر غالب نہ آجاوىں اور (ىہ) دىہاتى اس کو عشاء کہتے تھے (ىعنى تم اس کو عشاء مت کہو ، مغرب کہو) اور ىہ بھى فرماىا کہ (جاہل) دىہاتى لوگ عشاء کى نماز نام مىں تم پر غالب نہ آجاوىں کىونکہ وہ کتاب اﷲمىں عشاء ہے (اور وہ اس کو عتمہ کہتے تھے) اس لئے کہ عتمہ(ىعنى اندھىرے) مىں اونٹوں کا دودھ دوہا جاتا تھا (مسلم)