مردانى عورتى پر لعنت فرمائى ہے (ابوداؤد)
ف:۔ آج کل عورتوں مىں اس کا بہت رواج ہوگىا اور بعضى تو انگرىزى جوتہ پہنتى ہىں جس سے دو گناہ ہوتے ہىں: اىک مردوں کى وضع کا ،دوسرا غىر قوم کى وضع کا۔
عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة»متفق عليه
ابن عمرؓ سے رواىت ہے کہ نبى نے فرماىا: لعنت کرے اﷲتعالىٰ بال مىں بال ملانے والى کو اور ملوانے والى کو (جس سے غرض دھوکہ دىنا ہو کہ دىکھنے والوں کو لانبے معلوم ہوں، اور گودنے والى کو اور گُدوانے والى کو (بخارى ومسلم)
عن الحجاح بن حسان قال دخلنا على أنس بن مالك فحدثتني أختي المغيرة قالت: وأنت يومئذ غلام ولك قرنان أو قصتان فمسح رأسك وبرك عليك وقال: «احلقوا هذين أو قصوهما فإن هذا زي اليهود» . رواه أبو داود
حجاج بن حسان سے رواىت ہے کہ ہم حضرت انسؓ کى خدمت مىں گئے (حجّاج اس وقت بچے تھے کہتے ہىں کہ) مىرى بہن مغىرہ نے مجھ سے قصہ بىان کىا کہ تم اس وقت بچّے تھے اور تمہارے (سرپر) بالوں کے دو چٹلے ىا گپّھے تھے ۔ حضرت انسؓ نے تمہارے سر پر ہاتھ پھىرا اور برکت کى دعا کى اور فرماىا ان کو منڈوا دو ىا کاٹ دو کىونکہ ىہ وضع ىہود کى ہے (ابوداؤد)