خواہ عورتىں خواہ محرم خواہ غىر محرم) داخل مت ہو جب تک کہ (ان سے) اجازت حاصل نہ کر لو (آگے فرماىا) اور اگر (اجازت لىنے کے وقت) تم سے ىہ کہہ دىا جائے کہ( اس وقت) لوٹ جاؤ تو تم لوٹ آىا کرو (اور ىہى لوٹ آنے کا بخارى و مسلم کى حدىث مىں حکم ہے جب تىن بار پوچھنے پر اجازت نہ ملے) (سورۂ نور۔آىت27و28)
ف:۔ ىہ مسئلہ اجازت چاہنے کا زنانہ اور مردانہ سب گھروں کے لئے ہے اور اس مىں تىن حکمتىں ہىں: اىک ىہ کہ گھر والے کے کسى ناجائز موقع پر نظر نہ پڑ جائے، دوسرے ىہ کہ کسى اىسى حالت کى خبر نہ ہوجاوے جس کى خبر ہونا اس کو ناگوار ہے، تىسرے ىہ کہ بعض اوقات دل پر گرانى ہوتى ہے خواہ آرام مىں خلل پڑنے سے ، خواہ کسى کام مىں حرج ہونے سے، خواہ ملنے ہى کو جى نہىں چاہتا ۔
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ وَإِذَا قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ المجادلة: ١١
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: اے اىمان والو ! جب تم سے کہا جاوے (ىعنى صدر مجلس کہہ ؎دے)کہ مجلس مىں جگہ کھول دو (جس مىں آنے والے کو بھى
جگہ مل جائے) تو تم جگہ کھول دىا کرو( اور آنے والے کو جگہ دے دىا کرو)