وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَآل عمران: ١٠٣
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: اور مضبوط پکڑے رہو اﷲتعالىٰ کے سلسلہ کو(ىعنى اﷲتعالىٰ کے دىن کو) اس طور پر کہ باہم سب متفق بھى رہو اور باہم نا اتفاقى مت کرو ۔۔۔ الخ ( آل عمران۔ آىت:103)
وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌالأنفال: ٦٣
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: اور ان (مسلمانوں) کے دلوں مىں اتفاق پىدا کر دىا (انفال۔ آىت:63)
ف:۔ احسان کے موقع پر ذکر کرنے سے معلوم ہوا کہ اتفاق بڑى نعمت ہے۔
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ : ٤٦
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: اور (تمام اُمور مىں) اﷲ اور اس کے رسول کى اطاعت ( کا لحاظ ) کىا کرو ( کہ کوئى کام خلاف شرع نہ ہو) اور آپس مىں نزاع
مت کرو، ورنہ (باہمى نااتفاقى سے) کم ہمت ہو جاؤ گے (کىونکہ قوتىں منتشر ہوجائىں گى اىک کو دوسرے پر وثوق نہ ہوگا اور اکىلا آدمى کىا کر سکتا ہے) اور