کر) اپنے پىاسا رکھے گا اﷲتعالىٰ اس کو پىاس کے دن (ىعنى قىامت مىں جب پىاس کى شدت ہوگى) سىراب فرماوے گا (عىن ترغىب از بزار)
ف: ۔ ىہ بھى صبر کى اىک مثال ہے۔
عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «.... والذي يقرأ القرآن ويتتعتع فيه وهو عليه شاق له أجران»متفق عليه
حضرت عائشہؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا: جو شخص قرآن پڑھتا ہو اور اس مىں اٹکتا ہو اور وہ اس کو مشکل لگتا ہو اس کو دو ثواب ملىں گے (بخارى و مسلم)
ف:۔ ىہ بھى صبر کى اىک مثال ہے اور ىہ پورى حدىث روحِ سوم نمبر 3 مىں گذر چکى ہے۔
عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أحب الأعمال إلى الله أدومها وإن قل» متفق عليه
حضرت عائشہؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا: سب مىں زىادہ پىارا عمل وہ ہے جو ہمىشہ ہو اگرچہ تھوڑا ہى ہو (بخارى ومسلم)
ف:۔ ظاہر ہے کہ اس طرح ہمىشہ نباہنے مىں ضرور کسى نہ کسى وقت نفس کو