کون شخص ہىں جو تم مىں بھىجے گئے تھے؟ وہ کہتا ہے وہ اﷲکےپىغمبر ہىں۔ اىک پکارنے والا (اﷲتعالىٰ کى طرف سے) آسمان سے پکارتا ہے مىرے بندہ نے صحىح صحىح جواب دىا اس کے لئے جنت کا فرش کردو اور اس کو جنت کى پوشاک پہنا دو اور اس کے لئے جنت کى طرف دروازہ کھول دو۔ سو اس کو جنت کى ہوا اور خوشبو آتى رہتى ہے (اس کے بعد اسى حدىث مىں کافر کا حال بىان کىا گىا جو بالکل اس کى ضد ہے) (احمد)
ف:۔ اس کے بعد ىہ واقعات ہوں گے۔
صور پھونکا جاوے گا۔
سب مردے زندہ ہوں گے۔
مىدان محشر کى بڑى بڑى ہولىں ہوں گى۔
حساب کتاب ہوگا۔
اعمال تولے جائىں گے کسى کا حق رہ گىا ہوگا اس کو نىکىاں دلائى جائىں۔