حیوۃ المسلمین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خوش قسمتوں کو حوضِ کوثر کا پانى ملے گا۔ پل صراط پر چلنا ہوگا۔ بعضے گناہوں کى سزا کے لئے جہنم مىں عذاب ہوگا۔ اىمان والوں کى شفاعت ہوگى۔ جنّتى جنت مىں جاوىں گے وہاں حق تعالىٰ کا دىدار ہوگا۔ ان سب واقعات کى تفصىل اکثر مسلمانوں کے کان مىں بارہا پڑى ہے اور جس نے نہ سُنا ہو ىا پھر معلوم کرنا چاہے شاہ رفىع الدىن صاحب کا قىامت نامہ اُردو پڑھ لے۔ ان سب باتوں کو سوچا کرے ۔ اگر سوچنے کا زىادہ وقت نہ ملے تو سوتے ہى وقت ذرا اچھى طرح سوچ لىا کرے۔ ىہ سب حدىثىں مشکوٰۃ سے لى گئى ہىں۔ فقط۔ اشرف على عفى عنہ