زندگى کى اور انجام کار کى خوبى (کى چىز) تو اﷲتعالىٰ ہى کے پاس ہے (جو بعد موت کے کام آوے گى جس کى خبر دىنے کا آگے حکم ہے ىعنى) آپ (ان لوگوں سے ىہ) فرما دىجئے کىا تم کو اىسى چىز بتا دوں
جو (بدرجہا) بہتر ہوان (مذکورہ) چىزوں سے (سو سنو ) اىسے لوگوں کے لئے جو اﷲتعالىٰ سے ڈرتے ہىں ان کے مالک (حقىقى) کے پاس اىسے باغ ہىں (ىعنى بہشت) جن کے پائىں مىں نہرى جارى ہىں۔ ان (بہشتوں) مىں ہمىشہ ہمىشہ کو رہىں گے اور (ان کے لئے) اىسى بى بىاں ہىں (جو ہرطرح) صاف ستھرى کى ہوئى ہىں، اور ان کے لئے خوشنودى ہے اﷲتعالىٰ کى طرف سے (آل عمران۔ آىت:14و15)
مَا عِنْدَكُمْ يَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ بَاقٍ وَلَنَجْزِيَنَّ الَّذِينَ صَبَرُوا أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ النحل: ٩٦
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: جو کچھ (دنىا مىں تمہارے پاس ہے وہ (اىک روز) ختم ہوجاوے گا (خواہ زوال سے ىا موت سے) اور جو کچھ اﷲتعالىٰ کے پاس ہے وہ دائم رہے گا (نحل ۔ آىت:96)