دُونا ہے اور گناہ کا عذاب بھى دُونا ہے۔ سو قرآن مجىد سے آپ کى بى بىوں کے لئے اور اس حدىث سے آپ کى اولاد کے لئے بھى ىہ قانون ثابت ہوتا ہے اور اس کى بناء زىادہ بزرگى ہے۔
عن الحسين( بن علي رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من ضحى طيبة نفسه محتسبا لاضحيته كانت له حجابا من النار.رواه الطبراني في الكبير
حسىن بن علىؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا کہ جو شخص اس طرح قربانى کرے کہ اس کا دل خوش ہو کر (اور) اپنى قربانى مىں ثواب کى نىت رکھتا ہو وہ قربانى اس شخص کىلئے دوزخ سے آڑ ہوجائے گى (طبرانى کبىر)
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من وجد سعة لأن يضحي فلم يضح فلا يحضر مصلانا.رواه الحاكم
حضرت ابوہرىرہؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا کہ: جو شخص قربانى کرنے کى گنجائش رکھے اور قربانى نہ کرے سو وہ ہمارى عىدگاہ مىں نہ آوے۔ (حاکم)