لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَعْلُومَاتٍ عَلَى مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ الحج: ٢٨
تاکہ اپنے (دىنى و دنىوى) فوائد کے لئے آموجود ہوں۔
(مثلاً آخرت کے منافع ىہ ہىں : حج و ثواب و رضاء حق۔ اور دنىوى فوائد ىہ ہىں قربانى کا گوشت کھانا اور تجارت و مثل ذٰلک) (الحج۔ آىت:27)چنانچہ
ابن ابى حاتم نے اس کو حضرت ابن عباسؓ سے رواىت کىا ہے (کذا فى الروح ، بىان القرآن)(
اور حج کے رنگ کى اىک دوسرى عبادت اور بھى ہے ىعنى عمرہ جو کہ سنت مؤکدہ ہے جس کى حقىقت حج ہى کے بعضے عاشقانہ افعال ہىں اسى لئے اس کا لقب حج اصغر ہے۔ چنانچہ
عبد اﷲ بن عباسؓ اور ابن مسعودؓ سے رواىت ہے( (عىن در منثور)