الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لكل شيء زكاة وزكاة الجسد الصوم. رواه ابن ماجة
حضرت ابوہرىرہ ؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا ہر شے کى اىک زکوٰۃ ہے اور بدن کى زکوٰۃ روزہ ہے (ابن ماجہ)
ف:۔ ىعنى جس طرح زکوٰۃ مىں مال کا مَىل کچىل نکل جاتا ہے اسى طرح روزہ مىں بدن کا مىل کچىل ىعنى مادہ فاسدہ جس سے بىمارى پىدا ہوتى ہے دُور ہوجاتا ہے ۔ اور اگلى حدىث مىں ىہ مضمون بالکل ہى صاف آىا ہے۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم وصوموا تصحوا.رواه الطبراني
حضرت ابوہرىرہؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا: روزہ رکھا کرو تندرست رہو گے (طبرناى)
اور روزہ سے جس طرح ظاہرى و باطنى مضرت زائل ہوتى ہے اسى طرح اس سے ظاہرى و باطنى مسرت حاصل ہوتى ہے چنانچہ:
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:........ للصائم فرحتان يفرحهما إذا أفطر فرح بفطره وإذا لقي ربه فرح بصومه.رواه البخاري
حضرت ابوہرىرہؓ سے اىک لانبى حدىث مىں رواىت ہے کہ حضور نے فرماىا کہ روزہ دار کو دو خوشىاب (نصىب) ہوتى ہىں۔ اىک تو جب افطار کرتا ہے (ىعنى روزہ کھولتا ہے تو اپنے افطار پر) خوش ہوتا ہے (چنانچہ ظاہر ہے) اور جب اپنے پروردگار سے مِلے گا (اس وقت اپنے روزہ پر) خوش ہوگا۔ (بخارى)