زوجته من أجلي.رواه ابن خزيمة
ىعنى رسول اﷲ نے حق تعالىٰ کاىہ ارشاد نقل فرماىا کہ وہ کھانا مىرے لئے چھوڑ دىتا ہے اور پىنا مىرے لئے چھوڑ دىتا ہے اور اپنى لذت مىرے لئے چھوڑ دىتا ہے اور اپنى بى بى کو
مىرے لئے چھوڑ دىتا ہے (ىعنى اپنى خواہش اس سے پورى نہىں کرتا) (ابن خزىمہ)
ف:۔ اِن حدىثوں سے اوپر والى بات ثابت ہوگئى اور اسى لئے روزہ کو اﷲتعالىٰ نے اپنى چىز فرمائى جىسا نمبر 3 مىں گذرا اور اِسى خصوصىت مذکورہ کے سبب روزے کو اگلى حدىث مىں بڑى تاکىد سے سب عملوں مىں بے نظىر فرماىا چنانچہ:
عن أبي أمامة رضي الله عنه قال قلت يا رسول الله مرني بعمل قال عليك بالصوم فإنه لا عدل له. قلت يا رسول الله مرني بعمل قال عليك بالصوم فإنه لا عدل له. قلت يا رسول الله مرني بعمل قال عليك بالصوم فإنه لا مثل له. رواه النسائي وابن خزيمة
حضرت ابواُمامہ ؓ سے رواىت ہے کہ مَىں نے عرض کىا ىا رسول اﷲ! مجھ کو کِسى (بڑے) عمل کا حکم دىجئے۔ فرماىا روزہ کو لو کىونکہ کوئى عمل اس کے برابر نہىں۔ مَىں نے (دوبارہ) عرض کىا ىا رسول اﷲ! مجھ کو کسى (بڑے) عمل کا حکم دىجئے۔ فرماىا روزہ کو لو کىونکہ کوئى عمل اس کے مثل نہىں۔ مَىں نے (تىسرى بار) پھر عرض کىا ىا رسول اﷲ! مجھ کو کسى بڑے عمل کا حکم دىجئے۔ فرماىا روزہ کو لو کىونکہ کوئى عمل اس کى برابر نہىں (نسائى و ابن خزىمہ)