ہے اس لئے روزہ رکھنے سے ىہ کمى پورى ہوجائے گى اور ظاہر ہے کہ جس کے دل مىں خدا تعالىٰ کا خوف اور محبت ہوگى وہ دىن مىں کتنا مضبوط ہوگا تو روزہ رکھنے مىں دىن کى مضبوطى کى خاصىت ثابت ہوگئى اگلى دو حدىثوں مىں اسى بات کو اس طرح فرماىا ہے۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم قال الله عز وجل كل عمل ابن آدم له إلا الصوم فإنه لي.رواه البخاري
حضرت ابوہرىرہؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا کہ اﷲتعالىٰ نے فرماىا آدمى کے سب عمل اس کے لئے ہىں مگر روزہ کہ وہ خاص مىرے لئے ہے (بخارى)
وفي رواية للبخاري يترك طعامه وشرابه وشهوته من أجلي
اىک اور رواىت مىں حق تعالىٰ کا ىہ ارشاد ہے کہ روزہدار اپنا کھانا ، اپنا پىنا، اپنى نفسانى خواہش (جو بى بى سے متعلق ہے) مىرى وجہ سے چھوڑ دىتا ہے (بخارى)
اور اس حدىث کى تفصىل اىک دوسرى حدىث مىں آئى ہے۔
يدع الطعام من أجلي ويدع الشراب من أجلي ويدع لذته من أجلي ويدع زوجته من أجلي.رواه ابن خزيمة
ىعنى رسول اﷲ نے حق تعالىٰ کاىہ ارشاد نقل فرماىا کہ وہ کھانا مىرے لئے چھوڑ دىتا ہے اور پىنا مىرے لئے چھوڑ دىتا ہے اور اپنى لذت مىرے لئے چھوڑ دىتا ہے اور اپنى بى بى کو