کا استعمال مضر ہو آگے اور عذروں کا بىان ہے جن مىں پانى نہ ملنے کى بھى اىک صورت ہے) تو (اُن سب مىں) تم پاک مٹى سے تىمم کر لىا کرو(شروع سورۂ مائدہ، آىت6)
ف:۔ دىکھو بىمارى مىں اگر پانى سے نقصان ہو ىا پانى نہ ملتا ہوں تب تو وضو اور غسل کى جگہ تىمم ہوگىا اىسے ہى نماز مىں اسانى ہوگئى کہ اگر کھڑا ہونا مشکل ہو تو بىٹھنا جائز ہوگىا۔ اگر بىٹھنے سے بھى تکلىف ہو تو لىٹنا جائز ہوگىا ، لىکن نماز معاف نہىں ہوئى۔
إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ المائدة: ٩١
(شراب اور جوئے کے حرام ہونے کى وجہ مىں ىہ بھى فرماىا) اور (شىطان ىوں چاہتا ہے کہ اس شراب اور جوئے کے ذرىعے سے) اﷲتعالىٰ کى ىاد سے اور نماز سے ( جو کہ اﷲتعالىٰ کى ىاد کا سب سے افضل طرىقہ ہے) تم کو باز رکھے (شروع و اذا سمعوا، آىت:91)
ف:۔ دىکھو نماز کى کس قدر شان ظاہر ہوتى ہے کہ جو چىز اس سے روکنے والى تھى