کے امام کے قرىب ) اجاوے اور آپ کے ساتھ نماز کى اىک رکعت جو باقى رہى ہے اس کو) پڑھ لىں (ىہ تو اىک اىک رکعت ہوئى اور دوسرى رکعت اس طرح پڑھىں گےکہ جب امام دو رکعت پر سلام پھىر دے دونوں گروہ اپنى اىک اىک رکعت بطور خود پڑھ لىں اور اگر امام چار رکعت پڑھے تو ہر گروہ کو دو دو رکعت پڑھاوے اور دو دو اپنے طور پر پڑھ لىں اور مغرب مىں اىک گروہ کو دو رکعت پڑھاوے اور اىک گروہ کو اىک رکعت) (النساء ، آىت:102)
ف:۔ غور کرو نماز کس درجہ ضرورى چىز ہے کہ اىسى کشاکشى مىں بھى چھوڑنے کى اجازت نہىں دى گئى مگر ہمارى مصلحت کے لئے اس کى صورت بدل دى۔
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ مِنْهُ مَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ حَرَجٍ وَلَكِنْ يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَالمائدة: ٦
اے اىمان والو جب تم نماز کو اُٹھنے لگو (آگے وضو اور غسل کا حکم ہے پھر ارشاد ہے کہ) اگر تم بىمار ہو ( اور پانى کا استعمال مضر ہو آگے اور عذروں کا بىان ہے جن مىں پانى نہ ملنے کى بھى اىک صورت ہے) تو (اُن سب مىں) تم پاک مٹى سے تىمم کر لىا کرو(شروع سورۂ مائدہ، آىت6)