بھى ىہى فضىلت ہے۔ اىک شخص نے اىک کى نسبت پوچھا۔ آپ نے فرماىا اىک مىں بھى ىہى فضىلت ہے۔ (شرح السنۃ) (ىہ حدىثىں مشکوٰۃ سے لى گئى ہىں)
ان حدىثوں مىں اور اسى طرح اور بہت سى حدىثوں مىں علم دىن اور تعلىم دىن ىعنى دىن کے سىکھنے اور سکھلانے کا ثواب اور اس کا فرض ہونا مذکور ہے۔ اصل سىکھنا اور سکھلانا تو وہى ہے جس سے آدمى عالم ىعنى مولوى بن جاوے مگر ہر شخص کو نہ اتنى ہمت، نہ اتنى فرصت اس لئے مَىں دىن سىکھنے اور سکھلانے کے اىسے آسان طرىقے بتلاتا ہوں جس سے عام لوگ بھى اس فرض کو ادا کر کے ثواب حاصل کر سکىں، تفصىل ان طرىقوں کى ىہ ہے:
جو لوگ اردو حرف پہچان سکتے اور پڑھ سکتے ہىں۔ آسانى سے اُردو پڑھنا سىکھ سکتے ہىں وہ تو اىسا کرىں کہ اُردو زبان مىں جو معتبر کتابىں دىن کى ہىں جىسے بہشتى زىور اور بہشتى گوہر اور تعلىم الدىن اور قصد السبىل اور تبلىغ دىن اور تسہىل المواعظ کے سلسلہ کے وعظ جتنے مل جاوىں ان کتابوں کو کسى اچھے جاننے والے سے سبق کے طور پر پڑھ لے اور جب تک کوئى اىسا پڑھانے والا نہ ملے اِن کتابوں کو خود دىکھتا رہے اور جہاں سمجھ مىں نہ آوے ىا کچھ شبہ رہے