بھى معلوم ہوا۔
عن عمرو بن ميمون الأودي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لرجل وهو يعظه: " اغتنم خمسا قبل خمس: شبابك قبل هرمك وصحتك قبل سقمك وغناك قبل فقرك وفراغك قبل شغلك وحياتك قبل موتك ". رواه الترمذي مرسلا
عمرو بن مىمون اودىؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے اىک شخص سے نصىحت کرتے ہوئے فرماىا پانچ چىزوں کو پانچ چىزوں (کے آنے) سے پہلے غنىمت سمجھو ( اور ان کو دىن کے کاموں کا ذرىعہ بنا لو) جوانى کو بڑھاپے سے پہلے (غنىمت سمجھو) اور صحت کو بىمارى سے پہلے اور مالدارى کو افلاس سے پہلے اور بے فکرى کو پرىشانى سے پہلے اور زندگى کو مرنے سے پہلے (ترمذى)
ف:۔ معلوم ہوا کہ جوانى جو صحت و قوت ہوتى ہے وہ اور بے فکرى ، اور مالى گنجائش بڑى نعمتىں ہىں۔
عن عبيد الله بن محصن قال: قال رسول الله صلى الله عليه: «من أصبح منكم آمنا في سربه معافى في جسده عنده قوت يومه فكأنما حيزت له الدنيا». رواه الترمذي
عبىد اﷲبن محصن ؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا جو شخص تم مىں اس حالت مىں صبح کرے کہ اپنى جان مىں (پرىشانى سے) امن مىں ہو اور اپنے بدن مىں (بىمارى سے ) عافىت مىں ہو اور اس کے پاس اُس دن کے کھانے کو ہو (جس سے بھوکا رہنے کا اندىشہ نہ ہو) تو ىوں سمجھو کہ اس کے لئے سارى دنىا سمىٹ کر دے دى گئى (ترمذى)