ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2012 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٣جون بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ جدید کے فاضل مولانا محمد مدنی صاحب کی دعوت پر ختم نبوت کے جلسہ میں شرکت کے لیے مدرسہ جامعہ محمدیہ تتلے عالی تشریف لے گئے جہاں آپ نے ختم نبوت کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔ ١٩رجب المرجب١٤٣٣ھ /١٠ جون ٢٠١٢ء کو جامعہ مدنیہ جدید میں تقسیم اَسناد و دَستاد بندی کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ حالات کے پیش ِ نظر جامعہ کی اِنتظامیہ کی مشاورت سے پرو گرام کو مختصر کر کے مقررہ وقت سے پہلے بعد نماز ِ فجر حضرت مہتمم صاحب جامعہ ہذا اَور ناظم تعلیمات حضرت مولانا خالد محمود صاحب اَور حضرت مولانا اَمان اللہ خان صاحب نے دیگر اَساتذہ کی موجودگی میں اپنے دست ِمبارک سے طلباء کی دَستار بندی فرمائی اَور حضرت نے مختصر کلمات اِرشاد فرماکر پاکستان اَور پوری اُمت ِ مسلمہ کے لیے خصوصی دُعا فرمائی۔ اِس موقع پر فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے دُور دَراز سے آئے ہوئے عزیز و اَقارب کی بڑی تعداد دیر تک حضرت سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پر تشریف لاتی رہی، اَگلے روز سے جامعہ میں سالانہ تعطیلات ہوئیں۔ ١١ جون بروز منگل حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کراچی تشریف لے گئے ، حضرت کا قیام حافظ فرید اَحمد صاحب شریفی کے یہاں ہوا۔ اَگلے روز مولانا آفاق صاحب فاضل جامعہ کی معیت میں حضرت مولانا محمد اَسلم صاحب شیخوپوری کی تعزیت کے لیے جامعة الرشید اَور اُن کے صاحبزادگان کی قیامگاہ پرجانا ہوا قبل اَزیںحافظ کاملین صاحب مرحوم کی تعزیت کے لیے اُن کے صاحبزادوں کی رہائشگاہ پر تشریف لے گئے۔ جامعہ بنوری ٹاؤن میں حضرت مولانا عبدالرزاق صاحب سکندر مدظلہم سے ملاقات کی نیز