ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2012 |
اكستان |
|
حضرت مولانا اَصلح الحسینی صاحب مدظلہم کی مزاج پرسی کی غرض سے اُن کی قیامگاہ پر ملاقات کی بعد اَزاں حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب چشتی مدظلہم کی زیارت کے لیے اُن کی قیامگاہ پر حاضری دی۔ بدھ کی شب مولانا سیّد آفاق صاحب کے گھر پر رات کا کھانا تناول فرمایا۔ بروز جمعرات دوپہر کا کھانا نارتھ ناظم آباد میں بھائی سیف الاسلام صاحب کی قیام گاہ پر تناول فرمایا،وہیں جناب شیخ رضوان صاحب حضرت سے ملاقات کے لیے تشریف لائے ،شام پانچ بجے وہیں سے ہوائی اَڈے کے لیے روانہ ہوئے۔ ٤ جون بروز پیر بعد نماز ظہر شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ختم بخاری شریف کیلیے اَٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ روانہ ہوئے ،وہاں پر حضرت صاحب کا قیام فاضل جامعہ جدید مولانا عمیر صاحب کے یہاں رہا۔ عشاء کے بعد جامعہ محمدیہ میں حضرت نے بخاری شریف کی آخری حدیث ِ پاک کا درس دیااَور اُس کے بعد فارغ التحصیل فضلاء کرام کی دَستار بندی کی گئی۔ اسٹیج پر ضلع جھنگ کے علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی اَور دیگر اِضلاع سے بھی علماء کرام تشریف فرما تھے۔ عوام کا جم ِ غفیر موجود تھا۔ اَگلے دِن بعد نماز ِفجر حضرت صاحب نے مسجد صدیق اَکبر میں مختصر دَرس دیا اَور لوگوں کو دینی تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دِلائی۔ اِسی روز بعد نماز ظہر حضرت صاحب تحفیظ قرآنِ پاک کی تقریب میں شرکت کے لیے مدرسہ اَنوارالصحابہ جبواناء تشریف لے گئے۔ حضرت صاحب نے علم کی اہمیت کے موضوع پر نہایت پر اَثر بیان اِرشاد فرمایا اَور حفاظ کرام کے والدین اَور طلباء کرام کو مبارکباد پیش کی اِس کے بعد حضرت صاحب نامور عالم ِ دین مشہور مصنف حضرت مولانا محمد نافع صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کے لیے جامعہ آباد محمدی شریف تشریف لے گئے، حضرت صاحب کی آمد پر مولانا نافع صاحب مدظلہم بہت خوش ہوئے اَور بہت دُعائیں دے کر رُخصت فرمایا۔ ٢٥ رجب ١٤٣٣ھ/١٦جون٢٠١٢ء کو جامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس کے سالانہ اِمتحانات نہایت خوش اَسلوبی سے اَنجام پائے ،جامعہ کے 189 طلباء نے وفاق کا اِمتحان دیا،والحمد للہ۔