Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2012

اكستان

58 - 64
قسط  :  ٣شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 
(  حضرت مولانا ڈاکٹر خالد محمود صاحب سومرو،جنرل سیکرٹری جمعیة علماء اِسلام سندھ  )
حضرت مولانا ڈاکٹر خالد محمود صاحب سومرو نے یہ مقالہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال سکھر میں بتاریخ ٢٦ صفر المظفر ١٤٣٣ھ / ٢١ جنوری ٢٠١٢ء بروز ہفتہ جمعیت علماء اِسلام ضلع سکھر کی طرف سے منعقد ہونے والے شیخ الہند   سمینار میں پیش کیا۔ 
حضرت شیخ الہند کے اَساتذہ کا تعلق علمی، فکری ،تعلیمی اَور اِعتقادی حیثیت سے دَبستان     ولی اللّٰہی سے جڑا ہوا ہے، جس کی زرّیں تاریخ عظمت و عزیمت کی اَعلیٰ ترین قدروں اَور آزادیٔ وطن کے لیے بے لوث قربانیوں کی خونچکاں دَاستانوں سے لالہ زار ہے۔ ١٨٠٣ء سے ١٨٥٧ء تک نصف صدی کی تاریخ اِس مقدس دبستان کی عظمت و عزیمت اُولوالعزمی ،بلند ہمتی، روشن دماغی اَور اعلیٰ حوصلگی، غیر متزلزل اِیمان و یقین، ناقابل ِ تسخیر ہمت و جرأت، عزم و اِرادے کا اِستحکام، جہدو عمل کا اِستقلال، بے ریاء اِخلاص و للہیت، بے دَریغ اِیثارو قربانی، بے پناہ جانبازی و سرفروشی، اپنے دین اپنی قوم اپنی ملت اَور اپنے وطن سے قابلِ رشک محبت کی ہزاروں دَاستانوں سے اِس طرح مزین ہے جیسے گلہائے رنگا رنگ کا کوئی حسین ترین گلدستہ ہو یا آسمان کی پیشانی پر کوئی چمکتی ہوئی کہکشاں ہو۔ 
١٨٠٣ء میں برصغیر کے اِمام حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ اَور پھر  اُن کے جلیل القدر صاحبزادے اَور شاگرد اِمام حریت سیّدنا حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی کا اَنگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی،١٨٣٦ء میں اِن کے شاگردوں سیّد اَحمد شہید اَور شاہ اِسماعیل شہید  وغیرہم کا بالا کوٹ کے میدان میں جہاد اَور شہادت پھر علمائے صادق پور کا خونی جہاد، ١٨١٣ء سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 رف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 کسی سے مدد طلب کرنے کا مطلب : 9 3
5 اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کا معمولی حصہ مخلوق میں تقسیم فرمایا : 9 3
7 خدا کی عبادت فطری تقاضا : 12 3
8 پتھر اَور گائے کے گوبر کی پوجا : 12 6
9 پتھر اَور گائے کے گوبر کی پوجا : 12 3
10 خدا کی عبادت فطری تقاضا : 12 3
11 زبان سے اَدا کرتے وقت دِل میں یقین بھی ضروری ہے : 13 3
12 حسن ِ خُلق اَور مخلوق کا بھلا چاہنا اِیمانیات سے ہے : 14 3
13 اَچھا کام جہاں بھی ہوگا اِسلامی تعلیمات سے متعلق ہوگا : 15 3
14 راستہ چلتے ہوئے کھانا منع ہے : 15 3
15 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٣ ، قسط : ٢ 17 1
16 حضرت مولانا مفتی محمود صاحب نوراللہ مرقدہ 17 15
17 اِحیاء ِجمعیة 18 15
18 اِسلامی طرزِ سیاست : 20 15
20 قسط : ٢٥ اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات ( حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب بجنور ی ) فاضل دارُالعلوم دیوبند و خلیفہ مجاز حضرت مدنی ض ض ض معمولات اَور مشاغل : تصوف اَور سلوک کی رُوح اَصل میں معمولات پر مداومت ہے، بِلا مداومت ِمعمولات کے کچھ حاصل نہیں ہوتا جناب ِ رسول اللہ ۖ کا اِرشاد گرامی ہے : اَحَبُّ الْاَعْمَالِ اِلَی اللّٰہِ اَدْوَمُھَا ۔ ١ '' اللہ تعالیٰ کے یہاں پسندیدہ اَعمال وہ ہیں جو مداوت کے ساتھ اَدا ہوتے ہیں۔' ' عَنْ مَسْرُوْقٍ قَالَ سَأَ لْتُ عَائِشَةَ اَیُّ الْعَمَلِ کَانَ اَحَبَّ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ۖ قَالَتْ اَلدَّائِمُ ۔ ٢ ''حضرت مسروق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ حضور ۖ کو کون سا عمل زیادہ پسند تھا ،فرمایا جو عمل پابندی سے ہوتا رہے۔ '' جس طرح رسول اللہ ۖ نے اَعمال کی مداومت پر تاکید فرمائی ہے ایسے ہی آپ خود بھی اپنے اَعمال پر نہایت سختی سے پابند رہے ہیں، جماعت کے اِتنے پابند کہ حالت ِمرض میں بھی دُوسرے کے سہارے مسجد ِنبوی ۖ میں تشریف لاتے، تہجد سے اِتنا شغف کہ حَتّٰی تَوَرَّمَتْ قَدَ مَاہُ آپ ١ بخاری شریف کتاب الرقاق رقم الحدیث ٦٤٦٤ ٢ مستخرج ابی عوانة کتاب الصلوة رقم الحدیث ٢٢٤٧ 26 19
21 قسط : ٢٥ اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
22 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 26 21
23 معمولات اَور مشاغل : 26 21
24 پردہ کے اَحکام 31 1
25 عورت کی آواز کا پردہ : 31 24
26 عورت کی قراء ت اَور نعت وغیرہ اَجنبی مرد کو سننا جائز نہیں : 31 24
27 عورت کے رونے کی آواز سے بہت اِحتیاط کرنا چاہیے : 32 24
28 عورت کی آواز اَور چہرہ کا پردہ ضروری ہونے کی شرعی دلیل : 32 24
29 بقیہ : پردہ کے اَحکام 37 24
30 قسط : ٧ مروجہ محفل ِمیلاد 38 1
31 علامہ اِبن ِحجر ہیتمی کی عبارت سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : 38 30
32 سیرت خلفائے راشدین 41 1
33 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 41 32
34 متفرق واقعات : 41 32
35 قسط : ٤اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 44 1
36 اِستردادِ صکوک 45 35
37 اِسترداد کس قیمت پر ہو ؟ 45 35
38 معاییر شرعیہ میں ہے : 46 35
39 اِطفاء کی دو قسمیں ہیں 47 35
40 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اَور کن کاموں سے بچنا چاہیے 49 1
41 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 50 40
42 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 51 1
43 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 51 42
44 قسط : ٣شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 58 1
45 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 60 1
46 (٥) اِختصار : 60 45
47 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter