ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2012 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّابَعْدُ ! ٢٥ جون کے روز نامہ نوائے وقت میں شائع ہونے والی خبر ملاحظہ ہو : ''لندن (اے پی اے) ایشین ایج میں شائع آرٹیکل میں اِلزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود شدت پسند اَور بھارت مخالف تعلیمی اِداروں میں ایسا نصاب پڑھایا جا رہا ہے جو کم عمر بچوں کے ذہنوں کو شدت پسند بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تبصرہ کرنے والے نیو کلیئر سائنسدان پرویز ہود کا کہنا ہے طالب علموں کے ذہنوں میں بھارت سے نفرت اَور جہاد سے رغبت بھردی جاتی ہے ۔ کنگ کالج میں ڈیموکریسی فورم کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے پرائمری کے بنیادی قاعدے بھی دِکھائے جن میں الف سے ''اللہ'' ب سے ''بندو'' ٹ سے '' ٹکراؤ'' ج سے ''جہاد'' اَور خ سے'' خنجر ''جیسے اَلفاظ پڑھائے جا رہے ہیں۔ ''