ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2012 |
اكستان |
|
قسط : ٢٥ اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات ( حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب بجنور ی ) فاضل دارُالعلوم دیوبند و خلیفہ مجاز حضرت مدنی معمولات اَور مشاغل : تصوف اَور سلوک کی رُوح اَصل میں معمولات پر مداومت ہے، بِلا مداومت ِمعمولات کے کچھ حاصل نہیں ہوتا جناب ِ رسول اللہ ۖ کا اِرشاد گرامی ہے : اَحَبُّ الْاَعْمَالِ اِلَی اللّٰہِ اَدْوَمُھَا ۔ ١'' اللہ تعالیٰ کے یہاں پسندیدہ اَعمال وہ ہیں جو مداوت کے ساتھ اَدا ہوتے ہیں۔' 'عَنْ مَسْرُوْقٍ قَالَ سَأَ لْتُ عَائِشَةَ اَیُّ الْعَمَلِ کَانَ اَحَبَّ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ۖ قَالَتْ اَلدَّائِمُ ۔ ٢ ''حضرت مسروق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ حضور ۖ کو کون سا عمل زیادہ پسند تھا ،فرمایا جو عمل پابندی سے ہوتا رہے۔ ''جس طرح رسول اللہ ۖ نے اَعمال کی مداومت پر تاکید فرمائی ہے ایسے ہی آپ خود بھی اپنے اَعمال پر نہایت سختی سے پابند رہے ہیں، جماعت کے اِتنے پابند کہ حالت ِمرض میں بھی دُوسرے کے سہارے مسجد ِنبوی ۖ میں تشریف لاتے، تہجد سے اِتنا شغف کہ حَتّٰی تَوَرَّمَتْ قَدَ مَاہُ آپ ١ بخاری شریف کتاب الرقاق رقم الحدیث ٦٤٦٤ ٢ مستخرج ابی عوانة کتاب الصلوة رقم الحدیث ٢٢٤٧