Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2008

اكستان

9 - 64
لگے اور اگر خدانخواستہ وہ ناراض ہوجائے تو کوئی بھی اپنا نہیں بالخصوص عالم ِ علوی میں۔
٭  کتب ِ تصوف کے مطالعہ کو حضرت گنگوہی رحمة اللہ علیہ سالک کے لیے منع فرماتے تھے۔ مریض ظاہر کتب ِ طب کا اگر مطالعہ کرے تو بجز تشویش کے اُس کو کچھ حاصل نہیں ہوتا اور اگر خود اُن اَدویہ اور نسخہ جات کو استعمال کرنے لگے تو عمومًا بجائے نفع کے نقصان اُٹھاتا ہے۔ 
٭  منہ میں گلوری رَکھ کر اگر اُس میں تمباکو نہ ہو ذکر وغیرہ میں کوئی حرج نہیں ہاں اگر تمباکو ہو تو کلی کرنا اور بدبو کو دُور کرلینا چاہیے۔ 
٭  جو حالت لرزہ کی بعض اَوقات نماز وغیرہ میں پیدا ہوتی ہے بہت مبارک اور اُمید اَفزا ہے۔ 
٭  اعتماد اللہ پر رکھیں بندہ کا فریضہ صرف جد و جہد اور عمل ہے  مُتَصَرِّفْ فِی الْاَکْوَانِ  (ساری کائنات) جنابِ باری عز اسمہ' ہے۔  قُلُوْبُ الْخَلَا ئِقِ بَیْنَ الْاِصْبَعَیْن  (اُنگلیوں کے درمیان) ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ رؤف و رحیم ہے نہ گھبرانا چاہیے نہ مایوس ہونا چاہیے اور نہ مطمئن علیٰ غیر اللہ ہونا چاہیے اور اُس  کی رضاء جوئی ہمیشہ مطمح ِ نظر رہنا چاہیے۔ 
٭  یہ حالت کہ زلزلہ زمین میں بوقت ِ ذکر معلوم ہوتا ہے کچھ تعجب خیز نہیں ہے۔ ذکر کے آثارِ محمودہ میں سے ہے اِس سے نہ گھبرائیے اور نہ دل لگائیے صرف محبوب ِ حقیقی سے دل لگائیے۔
٭  دل لگے یا نہ لگے کتنا ہی اِنقباض ہو مگر نماز ہرگز ترک نہ ہونی چاہیے۔ 
٭  بارگاہِ الٰہی میں جس قدر بھی رونا اور سوز و گداز ہو بہتر ہے مایوسی نہ ہونا چاہیے تضرع و زاری مطلوب ہے  اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَةً ۔
٭  سالک کے لیے بالخصوص اِبتدائی ایام میں تنہائی بہت زیادہ ضروری ہے۔ صحبت ِ شیخ تو بیشک مفید ہے مگر بقول ِ شاعر  ع
اَز خلائق دُور ہمچو غول باش
٭  محبوب ِ حقیقی کی یاد جس قدر بھی ہو مفید اور ضروری ہے مَا اَشْغَلَکَ مِنَ الْحَقِّ فَھُوَ طَاغُوْتُکَ  اِسی طرف اپنی توجہ رکھیے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضر ت عمار رضی اللہ عنہ کا دُشمن اللہ کا دُشمن : 6 3
5 حضرت خالد رضی اللہ عنہ پر اِس اِرشاد کا اَثر 6 3
6 نبی علیہ السلام کی زبانی حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی تعریف 7 3
7 فتحِ مکہ سے پہلے قربانیاں دینے والوں کا درجہ سب سے بڑا ہے 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 8 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 8 8
10 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 10 1
11 خلاصۂ مکتوب : 13 10
12 مزیدقابل ِغوراُمور : 14 10
13 بقیہ : درس حدیث 15 3
14 عورتوں کے رُوحانی امراض 16 1
15 عورتوں کی اِصلاح کے طریقے : 16 14
16 عورتوں کی مکمل اِصلاح کاخاکہ اوردستورالعمل کاخلاصہ : 17 14
17 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 19 1
18 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 21 1
19 پہلا اشکال : 21 18
20 صمدانی صاحب کا جواب : 21 18
21 دُوسرا اشکال : 23 18
22 صمدانی صاحب کا جواب : 24 18
23 صمدانی صاحب کی یہ بات کئی وجوہ سے محل ِنظر ہے 27 18
24 عملی خرابیاں : 30 18
25 -2 وقف یا اُس کی ملکیت کو ختم کرنا : 33 18
26 اَلوَداعی خطاب 35 1
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
28 شہید چار طرح کے ہوتے ہیں : 48 27
29 میںدُنیا کے فوت ہونے نہ ہونے کا کوئی غم نہیں : 49 27
30 تہذیبوںکے عروج وزَوال میں عِلم کاکردار 50 1
31 ( وفیات ) 58 1
32 دینی مسائل 60 1
33 ( طلاق دینے کا بیان ) 60 32
34 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter