Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2008

اكستان

56 - 64
	گزشتہ تفصیل سے دلائل کے ساتھ معلوم ہوگیا کہ ٢٢رجب کے کونڈے کرنا شرعاً جائز نہیں ، ان میں شرکت کرنا اورکسی طرح سے لوگوں کو ترغیب دینا بھی گناہ ہے۔ اگر یہی مال جو کونڈوں کی رسم میں خرچ کیا جاتا ہے کسی صحیح دینی مصرف میں لگایا جائے تو دُنیا اورآخرت میں کامیابی حاصل ہو۔
٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں  : 
	آج کل رجب کی ٢٧ تاریخ میںبے شمار ایسی چیزیں ہونے لگی ہیں جن کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں بلکہ بہت سی چیزیں شرعاً گناہ ہیں۔ پنجاب میں شب ِمعراج شریف ستائیسویں رجب کو منائی جاتی ہے ،دِن کو حلوہ لچی پکایا جاتا ہے، رنگین کاغذوں کی جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں ، رات کو آتش بازی چلائی جاتی ہے اورمٹی کی چھوٹی چھوٹی رکابیوں پر رنگین کاغذ منڈھے جاتے ہیں جن میں چراغ رکھ کر رات کو درودیوار پر چراغاں کیا جاتا ہے ۔ پنجابی میں اس رسم کو ''کول جلانا ''کہتے ہیں۔ جو شخص ان رسموں کی مخالفت کرے اُسے'' وہابی'' کالقب دیا جاتا  ہے ، یہی وجہ ہے کہ عموماًا ئمۂ مساجد جاہلوں کی اس گالی سے ڈر کر اُن کی مخالفت نہیں کرتے حالانکہ پہلی رسم کو  عبادت سمجھنا بالکل فضول ہے دوسری ،تیسری اورچوتھی میں تبذیر اوراسراف پایا جاتا ہے ، جو شرعاً حرام ہے (خطباتِ حضرت لاہوری   ج١  ص١٧٩ ) ا وراِس قسم کی چیزیں زیادہ تر اِس بنیاد پر انجام دی جارہی ہیں کہ ٢٧رجب کے بارے میں مشہور ہو گیا ہے کہ یہ آپ  ۖ  کی معراج کی تاریخ ہے اورعوام میں رجب کے مہینے کی ستائیسویں رات ہی کو قطعی اورحتمی طورپر شب ِمعراج سمجھا جاتا ہے ۔
٢٧رجب اورشب ِمعراج  : 
	حالانکہ شب ِمعراج کی تاریخوں ، مہینوں بلکہ سالوں میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے ۔شب ِمعراج کے مہینے کے بارے میں مختلف قول پائے جاتے ہیں  :  (١) بعض کے نزدیک شب ِمعراج ربیع الاول کے مہینے میں ہوئی (٢) بعض کے نزدیک ربیع الآخر کے مہینے میں ہوئی (٣) بعض کے نزدیک رجب کے مہینے میں ہوئی (٤)بعض کے نزدیک رمضان کے مہینے میں ہوئی (٥) بعض کے نزدیک شوال کے مہینے میں ہوئی ۔
	مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب اپنی معرکة االآراء تفسیر ''معارف القرآن''
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال اور آپ ۖ کی طرف سے جواب : 6 3
5 جہنم کی آگ کا مقناطیسی اَثر : 7 3
6 اللہ تعالیٰ کے علم اور فیصلہ کے خلاف نہیں ہو سکتا : 7 3
7 ''موت پر بیعت '' اور اُس کا مطلب : 8 3
8 سب کام اللہ کرتا ہے مگر اسکا احسان ہے کہ وہ ان کو بندوں کی طرف منسوب فرماتا ہے : 8 3
9 اللہ کے پسندیدہ بندوں کا حال : 9 3
10 ایک بشارت اور اُس کا مطلب : 9 3
11 شیطان اِنسان پر جبر نہیں کرتا بس اَثر ڈالتاہے : 10 3
12 فرشتہ نیکی پر اُبھارتا ہے : 10 3
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 16 1
14 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 16 13
15 وفیات 20 1
16 عورتوں کے رُوحانی امراض 22 1
17 عورتوں کی بعض کوتاہیاں اور ضروری اصلاحات : 22 16
18 چند اور کوتاہیاں : 23 16
19 حضرت اُم ِکلثوم رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
20 ہجرت : 24 19
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے عقد : 24 19
22 وفات : 26 19
23 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 27 1
24 مولانا عثمانی صاحب کے پیش کردہ چند نظائر : 27 23
25 (1)وقف : 30 23
26 -2 بیت المال : 31 23
27 شخص قانونی کے وجود و عدم کا شرعی معیار : 33 23
28 محدود ذمہ داری کے فقہی نظائر اور اُن کا جواب 34 23
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 47 29
32 بقیہ : کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت 49 23
33 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 50 1
34 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 50 33
35 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 51 33
36 ماہِ رجب میں روزے : 51 33
37 ٢٢ رجب کے کونڈے : 52 33
38 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 53 33
39 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 56 33
40 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 56 33
41 دینی مسائل 60 1
42 ( طلاق کابیان ) 60 41
43 کن حالتوں میں طلاق ہوتی ہے اورکن میں نہیں ؟ 60 41
44 اخبار الجامعہ 62 1
45 سفر کنگن پور ضلع قصور 62 44
Flag Counter