Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2008

اكستان

57 - 64
میں تحریر فرماتے ہیں  :
امام قرطبی نے اپنی تفسیر میں فرمایا کہ معراج کی تاریخ میں روایات بہت مختلف ہیں ۔موسیٰ بن عقبہ کی روایت یہ ہے کہ یہ واقعہ ہجرتِ مدینہ سے چھ ماہ قبل پیش آیا اورحضرت عائشہ   فرماتی ہیں کہ حضرت خدیجہ اُم المؤمنین رضی اللہ عنہا کی وفات نمازوں کی فرضیت نازل ہونے سے پہلے ہو چکی تھی ۔امام زہری فرماتے ہیں کہ حضرت خدیجہ کی وفات کا واقعہ بعثت نبوی کے سات سال بعد ہوا ہے ۔ بعض روایات میں ہے کہ واقعہ معراج بعثت نبوی سے پانچ سال بعد میں ہوا ہے ۔ ابن اسحٰق کہتے ہیں کہ واقعہ معراج اُس وقت پیش آیا جبکہ اسلام عام قبائل عرب میں پھیل چکا تھا ۔اِن تمام روایات کا حاصل یہ ہے کہ واقعہ معراج ہجرت مدینہ سے کئی سال پہلے کا ہے ۔ حربی کہتے ہیں کہ واقعۂ اسراء و معراج ربیع الثانی کی ستائیسویں شب میں ہجرت سے ایک سال پہلے ہوا ہے۔ اورابن قاسم ذہبی کہتے ہیں کہ بعثت سے اٹھارہ مہینے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔حضرات محدثین نے روایاتِ مختلفہ ذکر کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کن چیز نہیں لکھی اورمشہور عام طورپر یہ ہے کہ ماہ رجب کی ستائیسویں شب ، شب ِمعراج ہے۔ واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم (معارف القرآن  ج٥  ص٤٤٢  و ٤٤٣)
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم فرماتے ہیں  :
٢٧ رجب کی شب کے بارے میں یہ مشہور ہو گیا ہے کہ یہ شب ِمعراج ہے اوراِس شب کو بھی اِسی طرح گزارنا چاہیے جس طرح شب ِقدر گزاری جاتی ہے اور جو فضیلت شب قدر کی ہے ،کم و بیش شب معراج کی بھی وہی فضیلت سمجھی جاتی ہے بلکہ میں نے تو ایک جگہ یہ لکھا ہوا دیکھا کہ ''شب ِمعراج کی فضیلت شب قدر سے بھی زیادہ ہے ''اور پھر اِس رات میںلوگوں نے نمازوں کے بھی خاص خاص طریقے مشہور کردیے کہ اِس رات میں اِتنی رکعات پڑھی جائیں اورہر کعت میں فلاں فلاں خاص سورتیں پڑھی جائیں ۔خدا جانے کیا کیا تفصیلات اِس نماز کے بارے میں لوگوںمیں مشہور ہو گئیں ۔ خوب سمجھ لیجیے !
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال اور آپ ۖ کی طرف سے جواب : 6 3
5 جہنم کی آگ کا مقناطیسی اَثر : 7 3
6 اللہ تعالیٰ کے علم اور فیصلہ کے خلاف نہیں ہو سکتا : 7 3
7 ''موت پر بیعت '' اور اُس کا مطلب : 8 3
8 سب کام اللہ کرتا ہے مگر اسکا احسان ہے کہ وہ ان کو بندوں کی طرف منسوب فرماتا ہے : 8 3
9 اللہ کے پسندیدہ بندوں کا حال : 9 3
10 ایک بشارت اور اُس کا مطلب : 9 3
11 شیطان اِنسان پر جبر نہیں کرتا بس اَثر ڈالتاہے : 10 3
12 فرشتہ نیکی پر اُبھارتا ہے : 10 3
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 16 1
14 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 16 13
15 وفیات 20 1
16 عورتوں کے رُوحانی امراض 22 1
17 عورتوں کی بعض کوتاہیاں اور ضروری اصلاحات : 22 16
18 چند اور کوتاہیاں : 23 16
19 حضرت اُم ِکلثوم رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
20 ہجرت : 24 19
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے عقد : 24 19
22 وفات : 26 19
23 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 27 1
24 مولانا عثمانی صاحب کے پیش کردہ چند نظائر : 27 23
25 (1)وقف : 30 23
26 -2 بیت المال : 31 23
27 شخص قانونی کے وجود و عدم کا شرعی معیار : 33 23
28 محدود ذمہ داری کے فقہی نظائر اور اُن کا جواب 34 23
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 47 29
32 بقیہ : کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت 49 23
33 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 50 1
34 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 50 33
35 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 51 33
36 ماہِ رجب میں روزے : 51 33
37 ٢٢ رجب کے کونڈے : 52 33
38 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 53 33
39 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 56 33
40 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 56 33
41 دینی مسائل 60 1
42 ( طلاق کابیان ) 60 41
43 کن حالتوں میں طلاق ہوتی ہے اورکن میں نہیں ؟ 60 41
44 اخبار الجامعہ 62 1
45 سفر کنگن پور ضلع قصور 62 44
Flag Counter