Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2008

اكستان

55 - 64
یا نہ پڑھے ، روزے رکھے یا نہ رکھے ، گناہوں سے بچے یا نہ بچے ، لیکن کونڈے ضرورکرے۔ اوراگر کوئی شخص نہ کرے یا کرنے والوں کو منع کرے تو اُس پر لعنت اورملامت کی جاتی ہے ، خدا جانے یہ کونڈے کہاں سے نکل آئے؟ نہ قرآن وحدیث سے ثابت ہیں ، نہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے، نہ تابعین رحہم اللہ تعالیٰ سے، نہ تبع تابعین رحمہم اللہ تعالیٰ سے اور نہ بزرگانِ دین سے ، کہیں سے اِس کی کوئی اصل ثابت نہیں اوراِس کو اتنا ضروری سمجھا جاتا ہے کہ گھر میں دین کا کوئی دوسرا کام ہو یا نہ ہو لیکن کونڈے ضرور ہوں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اِس میں ذرامزہ اور لذت آتی ہے، اورہماری قوم لذت اورمزہ کی خوگر ہے ، کوئی میلہ ٹھیلہ ہونا چاہیے اورکوئی حظِّ نفس (نفس کا مزہ )کا سامان ہونا چاہیے ۔اورہوتا یہ ہے کہ جناب ! پوریاں پک رہی ہیں، حلوہ پک رہا ہے اوراِدھر سے اُدھر جارہی ہیں ،اوراُدھر سے اِدھر آرہی ہیں اور ایک میلہ لگا ہوا ہے ، تو چونکہ یہ بڑے مزے کاکام ہے ، اس واسطے شیطان نے اس میں مشغول کردیا کہ نماز پڑھو یا نہ پڑھو ، وہ کوئی ضروری نہیں ، مگر یہ کام ضرور ہونا چاہیے ۔ بھائی !ان چیزوں نے ہماری اُمت کو خرافات میں مبتلا کردیا ہے   
حقیقت روایات میں کھو گئی 		یہ اُمت خرافات میں کھو گئی 
اس قسم کی چیزوں کو لازمی سمجھ لیا گیا اورحقیقی چیزیں پس ِپشت ڈال دی گئیں ، اس کے بارے میں رفتہ فتہ اپنے بھائیوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اس لیے کہ بہت سے لوگ صرف ناواقفیت کی وجہ سے کرتے ہیں ، ان کے دلوں میں کوئی عناد نہیں ہوتا، لیکن دین سے واقف نہیں ،ان بیچاروں کو اِس کے بارے میں پتہ نہیں ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح عیدا لضحیٰ کے موقع پر قربانی ہوتی ہے اورگوشت اِدھر سے اُدھر جاتا ہے ،یہ بھی قربانی کی طرح کوئی ضروری چیز ہوگی ، اور قرآن وحدیث سے اِس کا بھی کوئی ثبوت ہوگا، اس لیے ایسے لوگوں کو محبت ، پیار اورشفقت سے سمجھایا جائے اور ایسی تقریبات میں خود شریک ہونے سے پرہیز کیا جائے''۔(اصلاحی خطبات  ج١  ص٥٤ ، ٥٥ )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال اور آپ ۖ کی طرف سے جواب : 6 3
5 جہنم کی آگ کا مقناطیسی اَثر : 7 3
6 اللہ تعالیٰ کے علم اور فیصلہ کے خلاف نہیں ہو سکتا : 7 3
7 ''موت پر بیعت '' اور اُس کا مطلب : 8 3
8 سب کام اللہ کرتا ہے مگر اسکا احسان ہے کہ وہ ان کو بندوں کی طرف منسوب فرماتا ہے : 8 3
9 اللہ کے پسندیدہ بندوں کا حال : 9 3
10 ایک بشارت اور اُس کا مطلب : 9 3
11 شیطان اِنسان پر جبر نہیں کرتا بس اَثر ڈالتاہے : 10 3
12 فرشتہ نیکی پر اُبھارتا ہے : 10 3
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 16 1
14 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 16 13
15 وفیات 20 1
16 عورتوں کے رُوحانی امراض 22 1
17 عورتوں کی بعض کوتاہیاں اور ضروری اصلاحات : 22 16
18 چند اور کوتاہیاں : 23 16
19 حضرت اُم ِکلثوم رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
20 ہجرت : 24 19
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے عقد : 24 19
22 وفات : 26 19
23 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 27 1
24 مولانا عثمانی صاحب کے پیش کردہ چند نظائر : 27 23
25 (1)وقف : 30 23
26 -2 بیت المال : 31 23
27 شخص قانونی کے وجود و عدم کا شرعی معیار : 33 23
28 محدود ذمہ داری کے فقہی نظائر اور اُن کا جواب 34 23
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 47 29
32 بقیہ : کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت 49 23
33 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 50 1
34 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 50 33
35 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 51 33
36 ماہِ رجب میں روزے : 51 33
37 ٢٢ رجب کے کونڈے : 52 33
38 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 53 33
39 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 56 33
40 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 56 33
41 دینی مسائل 60 1
42 ( طلاق کابیان ) 60 41
43 کن حالتوں میں طلاق ہوتی ہے اورکن میں نہیں ؟ 60 41
44 اخبار الجامعہ 62 1
45 سفر کنگن پور ضلع قصور 62 44
Flag Counter