Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2008

اكستان

50 - 64
 ماہِ رجب کے فضائل واحکام
(  حضرت مولانا مفتی محمد رضوان صاحب  ) 
ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ  : 
	رجب کا مہینہ اُن چار مہینوں میں سے ہے جو کہ حرمت ،عظمت وفضیلت والے ہیں ۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔ 
'' اِنَّ عِدَّ ةَ الشُّھُوْرِ عِنْدَاللّٰہِ اثْنَاعَشَرَ شَھْرًا فِیْ کِتٰبِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْھَآ اَرْبَعَة حُرُم ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ فَلا تَظْلِمُوْا فِیْھِنَّ اَنْفُسَکُمْ '' (سورہ توبہ آیت ٣٦ پ١٠)
 '' یقینا شمار مہینوں کا (جو کہ ) کتاب ِالٰہی (یعنی احکامِ شرعیہ )میں اللہ کے نزدیک (معتبر ہیں )بارہ مہینے (قمری) ہیں (اور کچھ آج سے نہیں بلکہ )جس روز اللہ تعالیٰ نے آسمان اورزمین پیدا کیے تھے (اُسی روزسے ، اور )ان میں چار خاص مہینے اَدب کے ہیں (ذیقعدہ، ذی الحجہ ، محرم ، رجب)، یہی (امرِ مذکور)دین مستقیم ہے (یعنی ان مہینوں کا بارہ ہونا اورچار کا بالتخصیص اَشْھُرِ حُرُم ہونا )سو تم اِن سب مہینوں کے بارے میں (دین کے خلاف کرکے جو کہ موجبِ گناہ ہے )اپنا نقصان مت کرنا''۔(بیان القرآن ملخص)
	امام جصاص نے احکام القرآن میں فرمایا ہے کہ ان میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ (چار) متبرک مہینوں کا خاصہ یہ ہے کہ ان میں جو شخص کوئی عبادت کرتا ہے اُس کو بقیہ مہینوں میں بھی عبادت کی توفیق اورہمت ہوتی ہے ،اسی طرح جو شخص کوشش کرکے اِن مہینوں میں اپنے آپ کو گناہوں اوربرے کاموں سے بچا لے تو باقی سال کے مہینوں میں اُس کو اُن برائیوں سے بچنا آسان ہو جاتاہے ، اس لیے ان مہینوں سے فائدہ نہ اُٹھانا ایک عظیم نقصان ہے ۔(معارف القرآن  ج ٤  ص ٣٧١ تا ٣٧٣)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال اور آپ ۖ کی طرف سے جواب : 6 3
5 جہنم کی آگ کا مقناطیسی اَثر : 7 3
6 اللہ تعالیٰ کے علم اور فیصلہ کے خلاف نہیں ہو سکتا : 7 3
7 ''موت پر بیعت '' اور اُس کا مطلب : 8 3
8 سب کام اللہ کرتا ہے مگر اسکا احسان ہے کہ وہ ان کو بندوں کی طرف منسوب فرماتا ہے : 8 3
9 اللہ کے پسندیدہ بندوں کا حال : 9 3
10 ایک بشارت اور اُس کا مطلب : 9 3
11 شیطان اِنسان پر جبر نہیں کرتا بس اَثر ڈالتاہے : 10 3
12 فرشتہ نیکی پر اُبھارتا ہے : 10 3
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 16 1
14 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 16 13
15 وفیات 20 1
16 عورتوں کے رُوحانی امراض 22 1
17 عورتوں کی بعض کوتاہیاں اور ضروری اصلاحات : 22 16
18 چند اور کوتاہیاں : 23 16
19 حضرت اُم ِکلثوم رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
20 ہجرت : 24 19
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے عقد : 24 19
22 وفات : 26 19
23 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 27 1
24 مولانا عثمانی صاحب کے پیش کردہ چند نظائر : 27 23
25 (1)وقف : 30 23
26 -2 بیت المال : 31 23
27 شخص قانونی کے وجود و عدم کا شرعی معیار : 33 23
28 محدود ذمہ داری کے فقہی نظائر اور اُن کا جواب 34 23
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 47 29
32 بقیہ : کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت 49 23
33 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 50 1
34 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 50 33
35 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 51 33
36 ماہِ رجب میں روزے : 51 33
37 ٢٢ رجب کے کونڈے : 52 33
38 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 53 33
39 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 56 33
40 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 56 33
41 دینی مسائل 60 1
42 ( طلاق کابیان ) 60 41
43 کن حالتوں میں طلاق ہوتی ہے اورکن میں نہیں ؟ 60 41
44 اخبار الجامعہ 62 1
45 سفر کنگن پور ضلع قصور 62 44
Flag Counter