Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2008

اكستان

51 - 64
	جب نبی کریم  ۖ  رجب کے مہینے کا چاند دیکھتے تو یہ دُعا فرمایا کرتے تھے  : 
'' اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ ''(مشکٰوة ص١٢١ باب الجمعة فصل ثالث ۔ مجمع الزوائد ج٢ ص١٦٥، مسند بزار، طبرانی کبیر ، بیہقی فی شعب الایمان وضعفہ )
'' اے اللہ !ہمارے لیے رجب اورشعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرمائیے اورہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا دیجیے۔'' 
	یعنی ان مہینوں میں ہماری طاعت وعبادت میں برکت عطا فرما اورہماری عمر لمبی کرکے رمضان تک پہنچا تاکہ رمضان کے اعمال روزہ اور تراویح وغیرہ کی سعادت حاصل کریں۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور  ۖ نے رجب اورشعبان کے مہینوں میں برکت ہونے کی دعا فرمائی ہے ، توحضور  ۖ کے اس اِرشاد سے رجب اورشعبان کے مہینے کا برکت والا ہونا ظاہر ہوا ۔(رسالہ ''شعبان المعظم'' ص٦٧، مرتبہ  حافظ تنویر احمد شریفی صاحب الخطاط ، مضمون حضرت مفتی محمد عاشق الہٰی صاحب بلند شہری)
رجب کی پہلی رات کی فضیلت  : 
	اور کیونکہ یہ مہینہ مبارک مہینہ ہے ،اور حضور  ۖ  اس مہینہ کا چاند دیکھ کر برکت کی دُعا بھی فرماتے تھے، اسی وجہ سے اس بابرکت مہینہ کی ابتدائی رات کو خاص فضیلت عطا ہوئی اوراِس میںدُعا کی قبولیت کی زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے ، تاکہ اس بابرکت مہینہ کا آغاز ہی دعاؤں کے ساتھ ہو، اورپھر پورے مہینے اِس دُعا کی برکت قائم رہے۔
'' حضرت ابن ِعمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دُعا رد نہیںکی جاتی ، اور وہ جمعہ کی رات ، رجب کی پہلی رات ، نصف شعبان کی رات  اور عیدین کی دونوں راتیں ہیں''۔ (عبدالرزاق ج ٤  ص ٣١٧ ۔ بیہقی فی شعب الایمان  ج٢  ص١٣۔  فضائل ُالاوقات  ص ٣١٢  باب فضل العید رقم الحدیث ١٤٩) 
ماہِ رجب میں روزے  : 
	گزشتہ تفصیل سے معلوم ہو گیا کہ رجب کا مہینہ عظمت وشرافت والے مہینوں میں سے ہے جن کو عربی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حفصہ کا اشکال اور آپ ۖ کی طرف سے جواب : 6 3
5 جہنم کی آگ کا مقناطیسی اَثر : 7 3
6 اللہ تعالیٰ کے علم اور فیصلہ کے خلاف نہیں ہو سکتا : 7 3
7 ''موت پر بیعت '' اور اُس کا مطلب : 8 3
8 سب کام اللہ کرتا ہے مگر اسکا احسان ہے کہ وہ ان کو بندوں کی طرف منسوب فرماتا ہے : 8 3
9 اللہ کے پسندیدہ بندوں کا حال : 9 3
10 ایک بشارت اور اُس کا مطلب : 9 3
11 شیطان اِنسان پر جبر نہیں کرتا بس اَثر ڈالتاہے : 10 3
12 فرشتہ نیکی پر اُبھارتا ہے : 10 3
13 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 16 1
14 حکیم نیاز احمد صاحب کا خط 16 13
15 وفیات 20 1
16 عورتوں کے رُوحانی امراض 22 1
17 عورتوں کی بعض کوتاہیاں اور ضروری اصلاحات : 22 16
18 چند اور کوتاہیاں : 23 16
19 حضرت اُم ِکلثوم رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
20 ہجرت : 24 19
21 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے عقد : 24 19
22 وفات : 26 19
23 کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت اور جواز میں 27 1
24 مولانا عثمانی صاحب کے پیش کردہ چند نظائر : 27 23
25 (1)وقف : 30 23
26 -2 بیت المال : 31 23
27 شخص قانونی کے وجود و عدم کا شرعی معیار : 33 23
28 محدود ذمہ داری کے فقہی نظائر اور اُن کا جواب 34 23
29 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 47 29
32 بقیہ : کمپنیوں کی محدود ذمہ داری کی شرعی حیثیت 49 23
33 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 50 1
34 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 50 33
35 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 51 33
36 ماہِ رجب میں روزے : 51 33
37 ٢٢ رجب کے کونڈے : 52 33
38 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت : 53 33
39 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 56 33
40 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 56 33
41 دینی مسائل 60 1
42 ( طلاق کابیان ) 60 41
43 کن حالتوں میں طلاق ہوتی ہے اورکن میں نہیں ؟ 60 41
44 اخبار الجامعہ 62 1
45 سفر کنگن پور ضلع قصور 62 44
Flag Counter