Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2007

اكستان

40 - 64
ور دُوسرے کی نصیحت سے بیداری ہوجاتی ہے بلکہ کبھی یہاں تک نوبت پیش آتی ہے کہ افضل شخص ایسے حال میں فاضل کی نصیحت سے منتفع ہوتا ہے یعنی ایسے وقت اعلیٰ درجہ کے مسلمان کو ادنیٰ درجہ کے مسلمان کی نصیحت باعث صبر و سبب ہوش مندی و بیداری ہوجاتی ہے اور یہ امر تجربے سے ثابت ہے اور یہی وجہ تھی کہ حضرت خدیجہ کی تسلی دینے سے حضرت رسولِ مقبول  ۖ  کو تسکین حاصل ہوئی تھی ابتدائے وحی کے زمانہ میں حالانکہ آپ نبی اور افضل الانبیاء   تھے اور حضرت خدیجہ   فقط ولی تھیں۔ یہ مفصل قصہ کتب ِ حدیث میں موجود ہے۔ یہاں پر فقط تسلّی کا حال بتلانا مقصود ہے اور حضرت خدیجہکی یہ توجیہ بغیر کسی کی تعلیم کے میرے قلب پر غیب سے القا ہوئی اور اِس کو حضرت مرشدی کی خدمت میں پیش کیا حضرت والا نے پسند فرمایا یہ نکتہ اہل علم  کے لیے بڑا مفید اور عوام کے لیے مفید ہے پس یاد رکھنا چاہیے) اور اُس وقت حضرت رسولِ مقبول  ۖ  نے دست ِ مبارک حضرت سیدة النسائ کے سینۂ مبارک پر رکھا اور کہا اے خدا اِس کو بھوک سے بے خوف کردے۔ 
حضرت فاطمہ   فرماتی ہیں جب سے میں نے بھوک کی کلفت کبھی اپنے دل میں نہ پائی (اِس سے معلوم ہوا کہ آنحضرت  ۖ  کی دُعاء نیز حضرت سیّدہ کی اِلتجا مقبول ہوئی اور تنگی پھر پیش آئی مگر اُس کا اثر   نہ معلوم ہوا کیونکہ دل کے لفظ سے ظاہر ہے کہ تنگی پیش آئی مگر باطن میں اثر نہ معلوم ہوا اور اگر تنگی ہی پیش نہ آتی تو یہ فرماتیں کہ پھر کھانے کی وسعت ہوگئی۔ عبرت کی جگہ ہے کہ باوجود ایسی سخت کلفتوں کے اللہ تعالیٰ کا اَدب ملحوظ رکھا اور شکر گزاری کی اور عاجزانہ درخواست کی۔ اور یہ ظاہر ہے کہ اِس کے بعد بچوں کو تنگی نہ ہوئی ہوگی کیونکہ اُن کی مشقت و تنگی کا اثر اپنی ذات سے زیادہ والدین پر پڑتا ہے۔ پس جس اللہ نے اَدنیٰ تکلیف کو محو کردیا اُس نے اعلیٰ کو ضرور ہٹادیا ہوگا۔ شعر  جگہ جی لگانے کی دُنیا نہیں ہے  یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
دیگر نہ لائق بود عیش با دلبرے	کہ ہر بامدادش بود شوہرے 
دیگر زندہ کنی عطائے تو وربکشی فدائے تو		دل شدہ مبتلائے تو ہرچہ کنی رضائے تو	
دیگر آنکس کہ تراشناخت جاں را چہ کند		فرزند و عیال خان و مان را چہ کند
دیوانہ کنی ہر دو جہانش بخشی 		دیوانۂ تو ہر دو جہاں را چہ کند
دیگر چند خوانے حکمتِ یونانیاں 		حکمتِ ایمان یان را ہم بخوان
آزمودم عقل دُور اندیش را  		بعد ازیں دیوانہ سازم خویش را 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 14 1
4 اِجتناب بوجہ اِقتصادی مسائل : 16 3
5 حضرت معاویہ کا لڑائی سے اِجتناب کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینا : 16 3
6 حضرت معاویہ اور آپ ۖ کی دُعا کا اثر 18 3
7 حکومت مل کے رہے گی : 18 3
8 حضرت کا لطیف اِستنباط، علماء پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے : 18 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 19 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 20 9
11 معارف و حقائق : 20 9
12 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 22 9
13 اَب اِس خط کی روشنی میں دو باتیں توجہ طلب ہیں : 24 9
14 اِس خط کی رسیدگی کا منتظر 24 9
15 حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 26 9
16 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 34 1
17 تواضع کی ضرورت اور اُس کے حاصل کرنے کا طریقہ : 34 16
18 تواضع سے متعلق چند بزرگوں کی حکایتیں : 35 16
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 36 1
20 فقر و شدتِ ضیق حضرت فاطمہ 38 19
21 بیان تسکین رسول اللہ ۖ از تسلی خدیجہ : 39 19
22 حضرت فاطمہ کی قبر کا کلام : 41 19
23 وفیات 42 1
24 گلدستہ ٔ احادیث 44 1
25 صبح و شام اِس دُعاء کا تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 44 24
26 حضور ۖ جب اللہ تعالیٰ سے دُعاء کرتے تو تین بار کرتے : 46 24
27 چوہدری محمد رفیق صاحب 48 1
28 اِسلام اور غامدیت … ایک تقابل 48 27
29 غامدی صاحب کے عقائد و نظریات 48 27
30 متفقہ اِسلامی عقائد و اَعمال 48 27
31 یہودی خباثتیں 56 1
32 ۔ یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک 56 31
33 صہیونی تحریک : 57 31
34 دینی مسائل 60 1
35 مہرِ مثل کا بیان 60 34
36 مہر کے چند دیگر مسائل : 61 34
37 نکاحِ فاسد سے یاشُبہ سے کسی عورت سے صحبت کرنے پر مہرِ مثل کا حکم : 61 34
38 اخبار الجامعہ 63 1
39 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 63 19
Flag Counter