Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2007

اكستان

15 - 64
قاتلوں کا گروہ مصری تھا، کوفہ بصرہ کے باغی اُس میں شامل نہ تھے  : 
اب جواُن کے قاتلوں کا گروہ تھا وہ تو مصری تھا۔ باقی جو گروہ باغیوں کے کوفہ سے آئے تھے، بصرہ سے آئے تھے اُن میں سے کوئی آدمی قاتلین کے ساتھ نہیں تھا۔ جو قاتلین میں صرف اہل ِ مصر تھے وہ ''فسطاط'' سے آئے تھے مرکز مصر میں فسطاط تھا اُن کا ۔ تو جن لوگوں نے مارا تھا وہ مارے گئے، باقی جو اُن کا گروہ تھا اَب اُس سارے گروہ کو پکڑا جائے، مارا جائے وہ لمبا کام ہے اور ممکن العمل نہیں ہے۔ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ نے اِس بات کو نہیں مانا۔ 
گروہ کے باقی لوگوں کو قتل کرنا فساد ہوتا ناکہ قصاص  : 
 اور پھر حضرتِ معاویہ رضی اللہ عنہ بھی بالآخر اپنے دَور میں عملًااِسی بات کے قائل ہوئے پھر حضرتِ طلحہ، حضرتِ زبیر، حضرتِ عائشہ رضی اللہ عنہم بھی اِسی بات کے قائل ہوئے کہ یہی ٹھیک بات ہے۔ اور سارے لوگوں کو مارنا یہ نیا فساد کھڑا کردینا ہے، اِس سے فساد رَفع نہیں ہوگا، قصاص جو ہے و ہ فساد کو رَفع کردیتا ہے، قصہ ختم ہوجاتا ہے۔یہاں یہ قصاص کے درجے میں نہیں رہتی بات بلکہ لڑائی چھیڑنے کے درجے میں ہو جاتی ہے یہ بہت مشکل کام ہے اور غلط ہے۔ تو کیا سب نے وہی ہے مگر بہت بعد میں۔ جب حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کررہے تھے تو اُن پر اِعتراض تھا مگر اُن کے بعد جو دَور آتا گیا تو وہ اِعتراض والی چیزیں خود بخود ہٹتی چلی گئیں۔ اور اَب کتابوں میں جو مسائل ہیں ائمہ کرام کے پسند کردہ یا اِختیار کردہ وہ وہی ہیں جو حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کے تھے۔
 ایک بات یہ ہے خاص سمجھنے کی کہ اِس سے پہلے میں یہ واقعہ ذکر کردوں کہ حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد حضرتِ حسن رضی اللہ عنہ اُن کی جگہ خلیفہ ہوگئے، لوگوں نے بیعت کرلی۔ پھر وہ ایک بہت بڑا لشکر لے کر چلے۔ جب وہاں پہنچے ہیں شام کے قریب تو یہ صفین جو ہے آج کل غالبًا عراق کا حصہ ہے، عراق اور شام کی یہ سرحد تھی، اُس جگہ جب پہنچے ہیں اَبھی شام نہیں پہنچنے پائے تھے، قریب پہنچے ہیں تو حضرتِ معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرتِ عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا جو بہت زیرک اور نہایت صاحب ِ بصیرت تھے، حضرتِ معاویہ کے ساتھی تھے، اُنہیں بھیجا کہ جاکر دیکھیں، لشکر کا اَنداز کریں، اُنہوں نے اَنداز کیا کہ بہت بڑا لشکر ہے اور یہ اُس وقت تک ختم نہیں ہوسکتا جب تک اپنے ہم پلّہ لوگوں کو نہ ختم کردے۔ ہم بھی اِتنا ہی بڑا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 14 1
4 اِجتناب بوجہ اِقتصادی مسائل : 16 3
5 حضرت معاویہ کا لڑائی سے اِجتناب کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینا : 16 3
6 حضرت معاویہ اور آپ ۖ کی دُعا کا اثر 18 3
7 حکومت مل کے رہے گی : 18 3
8 حضرت کا لطیف اِستنباط، علماء پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے : 18 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 19 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 20 9
11 معارف و حقائق : 20 9
12 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 22 9
13 اَب اِس خط کی روشنی میں دو باتیں توجہ طلب ہیں : 24 9
14 اِس خط کی رسیدگی کا منتظر 24 9
15 حکیم فیض عالم صدیقی کا جواب 26 9
16 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 34 1
17 تواضع کی ضرورت اور اُس کے حاصل کرنے کا طریقہ : 34 16
18 تواضع سے متعلق چند بزرگوں کی حکایتیں : 35 16
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 36 1
20 فقر و شدتِ ضیق حضرت فاطمہ 38 19
21 بیان تسکین رسول اللہ ۖ از تسلی خدیجہ : 39 19
22 حضرت فاطمہ کی قبر کا کلام : 41 19
23 وفیات 42 1
24 گلدستہ ٔ احادیث 44 1
25 صبح و شام اِس دُعاء کا تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 44 24
26 حضور ۖ جب اللہ تعالیٰ سے دُعاء کرتے تو تین بار کرتے : 46 24
27 چوہدری محمد رفیق صاحب 48 1
28 اِسلام اور غامدیت … ایک تقابل 48 27
29 غامدی صاحب کے عقائد و نظریات 48 27
30 متفقہ اِسلامی عقائد و اَعمال 48 27
31 یہودی خباثتیں 56 1
32 ۔ یہودی سرمایہ داروں مونیٹوری اور رَوٹ شیلڈ کی تحریک 56 31
33 صہیونی تحریک : 57 31
34 دینی مسائل 60 1
35 مہرِ مثل کا بیان 60 34
36 مہر کے چند دیگر مسائل : 61 34
37 نکاحِ فاسد سے یاشُبہ سے کسی عورت سے صحبت کرنے پر مہرِ مثل کا حکم : 61 34
38 اخبار الجامعہ 63 1
39 بقیہ : حضرت فاطمہ کے مناقب 63 19
Flag Counter