Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2007

اكستان

4 - 64
کلیجہ میں ٹھنڈ پڑگئی ہو۔ ایسے جملے بھی سُننے میں آئے کہ'' اچھا ہوا اِنہیں بھی پتہ چلے کہ ہم غریبوں کے دِلوں پر  کیا گزر رہی ہے اور ہمارے دِن رات کیسے کٹ رہے ہیں''۔ 
گزشتہ ماہ کے وسط میں غالبًا لاہور ہائی کورٹ کے ریمارکس اَخبارات میں سب ہی نے پڑھے کہ  ''اگر پولیس کی کارکردگی کا یہی حال رہا تو پولیس کا شعبہ کسی اور ایجنسی کے سپرد کرکے اِس کے اکائونٹس منجمد کردیے جائیں گے ''جبکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ مایوسی کا شکار ہوکر یہ بیان دے چکے ہیں کہ'' پولیس کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے باوجود بھی حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی''۔ سرکاری اِدارے خود تسلیم کررہے  ہیں کہ لاہور میں گزشتہ چھ برس کے عرصہ میں جرائم کی شرح دوگنا بڑھ گئی ہے مگر دوسری طرف پولیس کی       دیدہ دلیری کا یہ حال ہے کہ ہائی کورٹ کے رُوبرو آئی جی نے اپنی پیش کردہ رپورٹ میں آبادی میں اِضافہ  اور عوام الناس کے معاشی صورتِ حال کے باعث جرائم کے اِسی اضافہ کو نار بل قرار دیا ہے حالانکہ لاہور کی آبادی ایک برس پہلے اگر ایک کروڑ تھی تو اَب ایک برس بعد دو کروڑ کو نہیں پہنچی۔ مگر اپنی خامیاں دُور کرنے  کے بجائے پُرانے طریقہ واردات کے مطابق آئی جی صاحب معاملہ کو ہائی کورٹ کے رُوبرو اندھے اَعداد و شمار کی بھینٹ چڑھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ 
رعیت اور حکمرانوں کے درمیان نفرت اور غُصّہ کی بڑھتی ہوئی اِس خلیج کو پاٹنے کی اگر اَب بھی  سنجیدہ کوشش نہ کی گئی تو پھر وقت ہاتھ سے نکل جائے گا اور حالات کو قابو میں لانا کسی کے بس میں نہ رہے گا۔ حکمران طبقہ اور نوکرشاہی کو چاہیے کہ تکبر و نخوت ترک کرکے اپنے کو رَعیت کا خادم جانے۔ اِن کے دُکھ دَرد کو  اپنا دُکھ دَرد سمجھے۔ حالات کا واحد حل بھی یہی ہے ورنہ عوامی بغاوت سب کچھ خس و خاشاک کی طرح بہالے جائے گی اور یہ صورت کسی بھی طرح ملک و ملت کے لیے مفید نہ ہوگی۔ اللہ تعالیٰ اہل ِ اقتدار کو نوشتہ ٔدیوار پڑھ  کر اُس کو سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے، آمین۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 اپنا خلیفہ حتمی طور پر نامزد نہ فرمانے کی حکمت : 5 3
5 دارُالخلافہ کے لوگ جو فیصلہ دیں وہ سب قبول کرلیتے تھے : 6 3
6 آجکل بھی ایسا ہی ہوتا ہے : 6 3
7 برطانیہ میں آج تک بادشاہت ہے : 6 3
8 نبی علیہ السلام کے جانشین کے بارے میں مشاورت : 7 3
9 حضرت ابوبکر کا حاضرین سے خطاب : 7 3
10 اپنے لیے عہدہ ناپسند : 7 3
11 رجم کے بارے میں خصوصی ہدایت : 8 3
12 حدیث بیان کرنے میں سب صحابہ سچے ہیں : 9 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 13
15 سیاسیات : 10 13
16 .اہم خطوط اور مضامین 15 1
17 آغاز دَورِ فتن 15 16
18 صلاح ِخواتین 24 1
19 شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 24 18
20 عورتوں کی زبردست کوتاہی : 24 18
21 .اگر عورتیں چاہیں تو مرد پکے دیندار بن جائیں : 24 18
22 چند اللہ کی بندیوں کی حالت : 25 18
23 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 26 1
25 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 26 23
26 شکایت و ہدایت : 29 1
27 شہاد ت صدام حسین 30 1
28 یہودی خباثتیں 31 1
29 یہودیوں کی خونخواری : 31 28
30 گلدستہ ٔ احادیث 35 1
31 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 35 30
32 اہل بیت کو خاص طور پر تین باتوں کا حکم : 37 30
33 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 39 1
34 ماہِ صفر ......اسلام کا دُوسرا مہینہ : 39 33
35 ''صفر''کے معنٰی : 39 33
36 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 39 33
37 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 39 33
38 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 40 33
39 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 42 33
40 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 43 33
41 بسنت کا تہوار 49 1
42 عید بسنت : 49 41
43 وفیات 53 1
44 ( نکاح کا بیان ) 54 1
45 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 54 1
46 -1 قرابت : 54 1
47 عالمی خبریں 56 1
48 اخبار الجامعہ 58 1
Flag Counter