Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2007

اكستان

16 - 64
البدایہ میں ہے کہ یزدجرد کرمان سے شکست کھاکر بھاگا۔ وہ''  مَرْو '' جانا چاہتا تھا کہ راستہ میں ایک گائوں میں اُسے کسی نے مارڈالا۔ اُس نے بیس سال حکومت کی تھی اور یہ اہل فارس کا دُنیا میں آخری  بادشاہ تھا۔ (ج ٧  ص ١٥٨۔١٥٩) 
ابن عامر نے  مرو، طالقان، فاریاب، جوزجان، طخارستان فتح کیا۔ مرو کے لیے انہوں نے حضرت احنف بن قیس (جلیل القدر تابعی) کو بھیجا۔ انہوں نے فتح کرکے اقرع بن حابس کو جوزجان فتح کرنے کے لیے آگے بھیجا۔ اس میں بہت سے بہادر مسلمان شہید ہوئے پھر احنف خود بلخ کی طرف بڑھے اُسے فتح کیا۔  پھر سردی کی شدت کی وجہ سے آگے نہیں گئے۔ موسمِ سرما گذارکر عامر کے پاس واپس آئے۔ عامر سے لوگوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاتھوں فارس، کرمان، سجستان اور خراسان کا آباد علاقہ فتح کرایا، اتنی فتوحات  کسی کو میسر نہیں آئیں۔ اِس پر اُنہوں نے شکر کے لیے بیت اللہ کا احرام باندھا۔  (البدایہ  ج ٧  ص ١٦٠)  اِنہوں نے ان کے احرام اور فتوحات کی تکمیل  ٣٢   ھ میں ذکر کی ہے۔ (البدایہ  ج ٧  ص ١٦٠) 
عبد اللہ بن حازم نے خراسان کے عامل عبد اللہ بن عامر کو معزول کردیا لیکن ان ہی دِنوں کفار کی طرف سے زبردست حملہ ہوا۔ وہ چالیس ہزار کا لشکر لائے۔ عبد اللہ بن حازم کے پاس صرف چار ہزار کا لشکر تھا لیکن اِنہوں نے نہایت عمدہ جنگی تدبیر سے کام لے کر دشمن کو زبردست شکست دی۔ (البدایہ ج ٧  ص  ١٦١) اِن کی صلاحیتیں اِس لیے ذکر کررہا ہوں کہ یہی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر اُن کی تقرری کے بارے میں اعتراض کا جواب ہیں۔
 ٭    ٢٨  ھ  میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے بحری جہاد کرکے قبرص کا جزیرہ فتح کیا۔ 
اس میں اِن کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن سعد بھی اپنے لشکر سمیت شریک ہوئے۔ انہوں نے سات ہزار دینار سالانہ جزیہ پر صلح کی۔ اِسی سال حبیب بن مسلمہ نے سُوریہ کے علاقہ پر جو اَرضِ رُوم کہلاتی ہے حملہ  کیا اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے نائلہ بنت الفرافصہ سے نکاح کیا، وہ عیسائی تھیں۔ رُخصتی سے پہلے مسلمان ہوگئیں۔ اِسی سال حضرت عثمان نے مدینہ شریف میں  ''زورائ''  نامی مکان بنایا۔ 
٭   ٢٩  ھ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو بصرہ سے معزول فرماکر وہاں عبد اللہ بن عامر بن کریز بن ربیعہ کو عامل مقرر فرمادیا۔ وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 اپنا خلیفہ حتمی طور پر نامزد نہ فرمانے کی حکمت : 5 3
5 دارُالخلافہ کے لوگ جو فیصلہ دیں وہ سب قبول کرلیتے تھے : 6 3
6 آجکل بھی ایسا ہی ہوتا ہے : 6 3
7 برطانیہ میں آج تک بادشاہت ہے : 6 3
8 نبی علیہ السلام کے جانشین کے بارے میں مشاورت : 7 3
9 حضرت ابوبکر کا حاضرین سے خطاب : 7 3
10 اپنے لیے عہدہ ناپسند : 7 3
11 رجم کے بارے میں خصوصی ہدایت : 8 3
12 حدیث بیان کرنے میں سب صحابہ سچے ہیں : 9 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 13
15 سیاسیات : 10 13
16 .اہم خطوط اور مضامین 15 1
17 آغاز دَورِ فتن 15 16
18 صلاح ِخواتین 24 1
19 شوہر سے متعلق عورتوں کی کوتاہیاں 24 18
20 عورتوں کی زبردست کوتاہی : 24 18
21 .اگر عورتیں چاہیں تو مرد پکے دیندار بن جائیں : 24 18
22 چند اللہ کی بندیوں کی حالت : 25 18
23 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ 26 1
25 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 26 23
26 شکایت و ہدایت : 29 1
27 شہاد ت صدام حسین 30 1
28 یہودی خباثتیں 31 1
29 یہودیوں کی خونخواری : 31 28
30 گلدستہ ٔ احادیث 35 1
31 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 35 30
32 اہل بیت کو خاص طور پر تین باتوں کا حکم : 37 30
33 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 39 1
34 ماہِ صفر ......اسلام کا دُوسرا مہینہ : 39 33
35 ''صفر''کے معنٰی : 39 33
36 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 39 33
37 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 39 33
38 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 40 33
39 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 42 33
40 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 43 33
41 بسنت کا تہوار 49 1
42 عید بسنت : 49 41
43 وفیات 53 1
44 ( نکاح کا بیان ) 54 1
45 جن لوگوں سے نکاح کرنا حرام ہے : 54 1
46 -1 قرابت : 54 1
47 عالمی خبریں 56 1
48 اخبار الجامعہ 58 1
Flag Counter