Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

9 - 64
پوچھا کون سا عمل تم ایسا کرتے ہو جو میں نے اپنے آگے تمہاری چپلوں کی آواز سُنی؟ تو انھوں نے عمل ذکر کیا کہ میں وضو سے رہتا ہوں اورجب تجدید کرتا ہوں وضو کی تو دو نفلیں پڑھتا ہوں ، میری نظر میں تو یہ عمل آتاہے۔ آپ ۖنے فرمایا کہ یہ اسی کی جزاء ہے، کیونکہ ہر وقت آدمی جب طہارت کا خیال رکھے گا تو خدا کا بھی خیال رکھے گا جس نے حکم دیا ہے ۔ اور خدا کا خیال رکھنا یہی بس مراقبہ ہے یہی بڑی چیز ہے اسی کا بڑا درجہ ہے، توایسے حضرات تو بہت مل جائیں گے جن کو جنت کی بشارت دی۔ اُمِ ایمن سے فرمادیا تھا ، سلمہ ایک ہیں عورت  اِمْرَئَ ة رِفَاعَةْ  ان سے بھی فرمادیا تھا۔ کسی سے کچھ جملہ ،کسی سے کچھ جملہ ۔ حَرَّمَ اللّٰہُ بَدَنَکِ عَلَی النَّارِ  تمہارا بدن اللہ تعالیٰ نے آگ پر حرام کردیاہے وغیرہ، ایسے مل جائیں گے بہت سے حضرات ، لیکن ایسے حضرات کہ جن کی ایسی گارنٹی دی ہو آپ نے باربار فرمایا ہو وہ دس ہی ہیں، یہی چاروں خلفاء کرام اورچھ وہ جن کے میں نے نام لیے ہیں ۔
	ایک دفعہ آپ نے فرمایا کہ میری اُمت میں اتنی بڑی تعداد ہوگی ستر ہزار فرمایا کہ وہ بلا حساب جنت میں جائیں گے توحضرت عُکاشہ ابن مِحْصَنْ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے ،اُنھوں نے کہا میرے لیے دُعافرمادیجیے کہ میں اُن میں داخل ہوجائوں۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تواِنہیں اُن میںداخل فرمادے۔ ایک اورنے کہا تو فرمایا آپ نے ،فرمایا  سَبَقَکَ بِھَاعُکَاشَةُ  یہ عکاشہ جوتھے یہ سبقت لے گئے تم سے ، انھوں نے کرالی دُعا اپنے لیے ۔ تو ہیں تو بہت سارے حضرات، مگر اس طرح جیسے ان دس حضرات کی گارنٹی دی ہے ، باربار فرمایا ہے حتی کہ تواتر ہو گیا شہرت ہو گئی ،تو یہ دس حضرات بنتے ہیں جن کے نام جمعوں میں خطبوں میں بھی آپ سُنتے ہیں ویسے بھی سُنتے ہیں۔ تو حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنے شاگردوں کو ابن سلام سے پڑھنے کی تلقین کی کہ جائو اُن سے بھی علم حاصل کرو۔ یہودی تھے وہ ،مسلمان ہوئے  اورمیں نے ان کے بارے میں یہ لفظ سُنے ہیں جناب رسول اللہ  ۖ سے ،تو جب جنت میں جائیں گے تو ان کا عمل بھی ضرور صحیح ہوگااوران کی معلومات جو ہوں گی اُسی پر وہ عمل کرتے ہوں گے ،تو اُن سے وہ معلومات حاصل کروگے تو علم حاصل ہوگا اُن کی راہ پر چلو تو عمل حاصل ہو گا ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا اورفضل سے نوازے اوراِن حضرات کا ساتھ نصیب فرمائے آمین۔ اختتامی دُعاء ...................
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter