Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

24 - 64
سواری اور عورت) میں نحوست قراردی ہے مثلاً ایک حدیث کے الفاظ یہ ہیں  :
الشوم فی الدّار والمرأة والفرس ۔ (مسلم)
''گھر اور عورت اور گھوڑے میں نحوست ہے ''۔
	اور ایک حدیث میں یہ الفاظ ہیں  :
لاعدوٰی ولا طیرة وانما الشوم فی ثلا ثہٍ المرأة  والفرس والدّار۔ (مسلم )
'' نہ بیماری کا متعدی ہونا ہے اور نہ کوئی بدفالی اور نحوست ہے ۔اور نحوست توتین چیزوں میں ہے عورت ، گھوڑے اور گھر میں''۔
	اس کے محققین اہلِ علم حضرات نے مندرجہ ذیل دو جواب دئیے ہیں  : 
	(١)  ان حدیثوں کا صحیح مطلب یہ ہے کہ اگر نحوست کا حقیقت میں کوئی وجود ہوتا تو اِن تین چیزوں میں نحوست ضرور ہوتی ، لیکن نحوست کا واقع میں کوئی وجود نہیں ۔ لہٰذا اِن چیزوں میں بھی نحوست نہیں ۔ اور اِس کی دوسری احادیث سے تائید ہوتی ہے چنانچہ ایک حدیث کے الفاظ یہ ہیں  :
انہ قال ان یکن من الشوم شییٔ حق ففی الفرس والمرأة والدّار (مسلم )
'' رسول اللہ  ۖ نے ارشاد فرمایا کہ اگر واقع میں کسی چیز کے اندر نحوست ہوتی تو اس کی مستحق یہ تین چیزیں تھیں یعنی گھوڑا، عورت اور گھر''۔
	(٢)  دوسرا جواب یہ ہے کہ گھر، گھوڑے اورعورت میں حقیقی نحوست مراد نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ یہ چیزیں بعض اوقات طبیعت کی ناپسندیدگی کا ذریعہ بن جاتی ہیں اورپھرمختلف فتنے اور مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے بظاہر نحوست والی صورت ِحال پیدا ہو جاتی ہے اگرچہ حقیقت میںنحوست نہیں ہوتی مثلاً عورت کا بانجھ ہونا ، بدزبان ہونا، خاوند کی نظرمیںبدصورت اور ناپسندیدہ ہونا۔ گھرکا تنگ اور چھوٹاہونا، اس میں تازہ ہوا اورروشنی کا نہ ہونا ، اس کے پڑوسی کا خراب ہونا، وغیرہ وغیرہ ۔ اور گھوڑے (اور اس میں آج کل اپنی سواری کا ہونا بھی شامل ہے)کا شریر ہونا ،اس پر سواری اور سفر کا دُشوار ہونا یا مالک کی مرضی کے موافق نہ ہونا ، وغیرہ وغیرہ ۔
	فائدہ  :  حدیث میں گھوڑے سے مراد عام سواری ہے خواہ گھوڑے کی سواری ہو یا دوسری مثلاً آج کل کے لحاظ سے گاڑی ۔ حدیث میں گھر ،گھوڑے اورعورت کا ذکر ایک خاص وجہ سے کیا گیاہے اوروہ یہ ہے کہ ان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter