ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
جامعہ مدنیہ جدید میں ختم ِمشکوة شریف کی پُر وقار تقریب گزشتہ تعلیمی سال سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ مدنیہ جدیدمیں موقوف علیہ تک تعلیم کا آغاز ہو چکا ہے اس لیے سال کے اختتام پر بروز اتوار ٢١ رجب ١٤٢٥ھ /٢٩ اگست ٢٠٠٤ء کو دن کے گیارہ بجے حدیث کی کتاب مشکٰوة شریف کے ختم کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقادہوا۔ آخری حدیث حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم نے پڑھائی ، تقریب کی صدارت حضرت اقدس نفیس الحسینی شاہ صاحب مدظلہم نے فرمائی اور اختتامی دعاء حضرت مولانا عبدالرشیدصاحب کشمیری مدظلہم نے کرائی۔ اس موقع پر ہونے والے بیانات قارئین ِکرام کی خدمت میں پیش کیے جارہے ہیں۔ (ادارہ) بیان حضرت مولانافضل الرحمن صاحب مدظلھم عن بھز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ انہ سمع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول فی قولہ تعالی کنتم خیر امة اخرجت للناس قال انتم تتمون سبعین امة انتم خیرھا واکرمھا علی اللّٰہ تعالیٰ رواہ الترمذی وابن ماجہ والدارمی وقال الترمذی ھذا حدیث حسن ۔ بھز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انھوںنے رسول اللہ ۖ سے قرآن کریم کی اس آیت کنتم خیراُمة اخرجت للناس کی تفسیر کرتے ہوئے یہ سنا کہ تم ستر اُمتوں کے خاتم ہو آپ ان کا اتمام کررہے ہیں آپ سے پہلے ستر اُمتیں گزری ہیں اور تم اُن سب میں بہتر ہو،سب سے زیادہ شرف والے ہو اللہ کے سامنے ۔ظاہر ہے کہ رسول اللہ ۖ کی اُمت کو تمام اُمتوں پر شرف حاصل ہے ، یہ اُمت خاتم الامم ہے جس طرح رسول اللہ ۖ خاتِم النبیین ہیں یا خاتَم النبیین ہیں اسی طریقہ سے آپ کی اُمت بھی تمام اُمتوں کے لیے خاتم ہے چونکہ رسول اللہ ۖ کو جودین عطا کیا گیا وہ دین تمام ہے کامل اور مکمل ہے الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت