ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
دینی مسائل ( سجدہ تلاوت کا بیان ) مسئلہ : قرآن شریف میں تلاوت کے سجدے چودہ ہیں ۔ جہاں جہاں کلام مجید کے کنارے پر'' سجدہ'' لکھا ہوتا ہے اس آیت کو پڑھ کر سجدہ کرنا واجب ہوجاتا ہے اور اسی کو سجدہ تلاوت کہتے ہیں۔ مسئلہ : آیت ِسجدہ میں جو لفظ سجدہ پر دلالت کرتا ہے اس کے ساتھ کم از کم ایک لفظ پہلے کا یا بعد کا ملا کر پڑھنے سے سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے جیسا کہ پوری آیت کی تلاوت سے واجب ہو جاتا ہے۔ مسئلہ : اگر سجدہ کی پوری آیت پڑھی لیکن خود سجدہ والا لفظ نہیں پڑھا تو سجدہ واجب نہیں ہوتا۔ اسی طرح اگر صرف سجدہ والا لفظ پڑھا اس سے پہلے یا بعد میں کچھ نہ پڑھا تب بھی سجدہ واجب نہیں ہوگا۔ مسئلہ : آیت ِسجدہ لکھنے یا اُس کی طرف نظر کرنے یا زبان سے پڑھے بغیر دل سے پڑھنے یا ہجے کرنے یعنی ایک ایک لفظ کے علیحدہ علیحدہ ہجے کرنے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا جبکہ ملا کر نہ پڑھا ہو۔ مسئلہ : اگر آیت سجدہ کا ترجمہ کسی بھی زبان میں پڑھا تو پڑھنے والے پر سجدہ واجب ہوگا خواہ وہ سمجھتا ہو یا نہ سمجھتا ہو ۔اورسننے والا اگر سمجھتا ہو یا اُس کو خبردی جائے کہ یہ آیت ِسجدہ کا ترجمہ ہے تو اُس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا ورنہ نہیں۔ مسئلہ : سجدہ کی آیت کو جوشخص پڑھے اُس پر بھی سجدہ کرنا واجب ہے اور جو سنے اُس پر بھی واجب ہو جاتا ہے چاہے قرآن شریف سننے کے قصد سے بیٹھا ہو یا کسی اور کام میںلگا ہو اور بغیر قصد کے سجدہ کی آیات سن لی ہوں۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ سجدہ کی آیت کو آہستہ سے پڑھے تاکہ کسی اورپر سجدہ واجب نہ ہو۔ مسئلہ : اگر کسی عورت نے حیض یا نفاس کی حالت میں کسی سے سجدہ کی آیت سن لی تواُس پر سجدہ واجب نہیں ہوا۔ اور اگر ایسی حالت میں سنا جب کہ اس پر نہانا واجب تھا تو نہانے کے بعد سجدہ کرنا واجب ہے۔ مسئلہ : جنبی سجدہ کی آیت پڑھے (اگرچہ اُس کو پڑھنا نہیں چاہیے) یا سنے تواس پر سجدہ تلاوت واجب ہے۔ مسئلہ : نابالغ بچے پر آیت ِسجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب نہیں ہوتا لیکن اگر یہ پڑھے اور بالغ سنے تو اگر بچہ نا سمجھ ہے تو سننے والے پر سجدہ واجب نہیں اوراگر سمجھدار ہے تو سجدہ واجب ہے۔ مسئلہ : سجدہ تلاوت کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ اکبر کہہ کے سجدہ کرے اور اللہ اکبر کہتے وقت ہاتھ نہ اُٹھائے سجدہ میں کم سے کم تین دفعہ سبحان ربی الاعلی کہے پھر اللہ اکبر کہہ کے سر اُٹھالے، پس سجدہ تلاوت ادا ہوگیا۔ مسئلہ : بہتر یہ ہے کہ کھڑے ہو کر اللہ اکبر کہہ کرسجدہ میں جائے پھر اللہ اکبر کہہ کر کھڑا ہو جائے اور اگر بیٹھ کر