ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
خدا کی رضا اور بھروسہ کی برکت : اُس کی خوشنودی کے لیے جو کام کیا جائے سب ثمرات اُس کے ہیں ۔انھوں نے جان دی خدا کی رضا کے لیے اللہ نے انھیں وہاں خوش کیا، بیٹا یہاں تھا خدا وند کریم نے اس کے لیے انتظام فرمایا۔ مقروض تھے لڑکیاں ہی لڑکیاں تھیں صرف(ایک بیٹا) جابر تھے۔ ان کے والد صاحب فرماتے تھے کہ رسول اللہ ۖ کے علاوہ باقی سب سے زیادہ عزیز تم ہی ہو مجھے۔ قبر میں شہید کا جسم سالم رہا : اُن کو شہادت کے چھ مہینے بعد انھوں نے نکالا دوسری جگہ الگ دفن کیا اور جسم اِن کا سالم تھا جس کروٹ کے بل لٹایا تھا اُس کروٹ کے بل کچھ حصہ بالوں وغیرہ کا جھڑ گیا غَیْرَ اُذُنِہِ کان نہیں کان ٹھیک رہا کچھ اور چیز بال جیسے جھڑ جاتے ہیں جیسے کہنیوں کے نہیں رہتے گھٹنوں کے نہیں رہتے بال کیونکہ یہ جگہ استعمال میں آتی ہے تو اِسی طرح ایک کروٹ پر لیٹے رہنے سے کچھ بال جھڑ گئے ہوں گے ۔ باقی کچھ تبدیلی اس میں نہیں آئی، پھر کیونکہ دو تھے ایک جگہ مدفون انھوں نے پھر الگ الگ کیا والد کو اور ایک جو اُن کے ساتھ تھے ا ن کو ۔ والد کو وہاں سے ہٹا کر الگ قبر میں دفن کیامگر قبر وہیں بنائی اُحد کی ہی جگہ۔ شہداء اُحد کو لوگ لانے لگے تھے مدینہ شریف میں، رسول اللہ ۖ نے منع فرمادیا کہ نہیں جہاں شہید ہوئے ہیں وہیں دفن ہوں گے تو اُسی میدان میں دفن ہوئے جہاں شہید ہوئے تھے، سب کو اُسی جگہ دفن کیاگیا ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فضل وکرم سے آخرت میں اِن حضرات کا اور جناب رسول اللہ ۖ کا ساتھ نصیب فرمائے۔ آمین۔ اختتامی دُعا.......................... قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)