ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) اللہ تعالیٰ کی حضرت عبداللہ سے بلا حجاب گفتگو، حدیث سے ہندوئوں کے عقیدہ کا بطلان ،حضرت جابر کی ظاہری اورباطنی مدد، جنت میں رُوح جسم پر غالب ہوگی ،قبر میںشہید کا جسم سالم رہا تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٤ سائیڈبی /٨٥۔٣۔١٥ الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! وعن جابرقال لقینی رسول اللّٰہ ۖ فقال یا جابر مالی اراک منکسرا قلت استشھدابی وترک عیالاًودیناقال افلا ابشرک بمالقی اللّٰہ بہ اباک قلت بلٰی یا رسول اللّٰہ قال ما کلم اللّٰہ احداًقط الا من وراء حجاب واحی اباک فکلمہ کفا حاً قال یا عبدی تمن علی اعطک قال یا رب تحیینی فاقتل فیک ثانیة قال الرب تبارک وتعالٰی انہ قد سبق منی انھم لا یرجعون فنزلت ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل اللّٰہ امواتاالاٰیة (رواہ الترمذی) حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے جناب رسول اللہ ۖ ملے تو فرمایا یَاجَابِرْ مَا لِیْ اَرَاکَ مُنْکَسِرًا کیا بات ہے میں تمہیں دیکھ رہا ہوں جیسے شکستہ دل ہو۔ میں نے کہا اُسْتُشْہِدَ اَبِیْ وَتَرَکَ عَیَالًا وَدَیْناً میرے والد صاحب شہید ہوگئے اور عیال اور قرض چھوڑ گئے، بچے ہیں اور قرض ہے ۔