ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
سلسلہ نمبر٦ قسط : ١٠ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائے ونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں ۔(ادارہ) مہتمم اول دارالعلوم دیوبند جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب قدس اللہ سرہ ورفع درجاتہ ( نظر ثانی و عنوانات : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) حضرت مولانا رفیع الدین صاحب : ''حضرت مولانا رفیع الدین صاحب وہی بزرگ ہیں جنہوںنے خواب میں جناب ِرسا لت مآب ۖ کو دیکھا تھا کہ آپ نے عصاء مبارک سے عمارت کا نقشہ کھینچ کر بتلایا ۔چنانچہ اسی کے مطابق نودرے کی عمارت کی بنیاد کھدواکر تعمیر کی گئی ''۔ (ملخصاً از تاریخ دیوبند ص ١٨٥ ج ١ ) تذکرة العابدین کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مولانا رفیع الدین صاحب رحمة اللہ علیہ کافی عرصہ اہتمام کرنے کے بعد مکہ مکرمہ ہجرت فرماگئے اور وہیں آپ کی وفات ہوئی ،ان کی ہجرت ١٣٠٦ھ میں ہوئی۔ حضرت حاجی محمد عابد صاحب کو اہلِ شورٰ ی نے پھر مہتمم بنایا ۔ اس کا اشتہار شائع کیا گیا۔ صاحبِ تذکرہ کہتے ہیں کہ ہم اس اشتہار کوبجنسہ نقل کرتے ہیں۔ وھوھذا :