ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
اخبا ر الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آبا د رائیونڈ روڈ لاہور ) ١٨مئی ٢٠٠٤ء کو مسجد حامد کے ہال سے متصل برآمدہ کا لینٹرڈالا گیا صبح ١٠بجے کام شروع ہو کر رات ٨بجے کام ختم ہوا ، وللہ الحمد ۔ ٦جولائی ٢٠٠٤ء کو مسجد حامد کے مرکزی ہال کا لینٹر بخیر وعافیت ڈالا گیا صبح 9:15 کام شروع ہو کر رات دس بجے کام ختم ہوا۔ ٦٠ سے ٧٠ کے درمیان مزدوروں نے کام کیا۔ دو لِفٹیں اور دو مکسچر مشینیں لگیں۔ لینٹر ٦جولائی کو شروع ہوا درمیان میں ایک دن کا وقفہ دے کر ٨جولائی کوبیموں کی بھرائی کی گئی اس طرح عصر کے وقت کام مکمل ہوا ،والحمد للہ۔ ٢١اگست بروز ہفتہ مسجد حامد کے برآمدہ کی دوسری منزل کا لینٹر ڈالا گیا ،والحمد للہ۔ ٢٩اگست کو دن کے گیارہ بجے'' ختم ِمشکٰوة شریف'' کی تقریب ہوئی۔ آخری حدیث حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم نے پڑھائی ، تقریب کی صدارت حضرت اقدس نفیس الحسینی شاہ صاحب مدظلہم نے فرمائی اور اختتامی دعاء حضرت مولانا عبدالرشیدصاحب کشمیری مدظلہم نے کرائی۔ ٥ستمبر بروز اتوار دن کے ٢بجے حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب مدظلہم جامعہ تشریف لائے طلبہ میں دُعا کرائی ،بعض خواہشمند طلباء کو اجازتِ حدیث دی۔ دوپہر کے کھانے کے بعد تقریباً 3:30واپس تشریف لے گئے۔ ١٠ ستمبر کو صبح ١٠بجے حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب ختم ِنبوت کانفرنس چناب نگر تشریف لے گئے اوربعد عشاء بخیریت واپسی ہوئی۔ ٩ شعبان بروز ہفتہ سے جامعہ جدید میں ''دورۂ صرف ونحو ''کا آغاز ہوا،پورے ملک سے تقریباً چھ سو کے قریب طلباء اس دورہ میں شریک ہیں ۔ حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ جدیدہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کوعصر کی نماز کے بعد بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)