ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
کرتے ہوئے دیکھا کہ جس کا میںشمار نہیں کرسکتا۔(ترمذی) مسواک تر ہو یا خشک روزہ میںہر وقت کر سکتے ہیں ۔البتہ منجن ، ٹوتھ پائوڈر، ٹوتھ پیسٹ یا کوئلہ وغیرہ سے روزہ میں دانت صاف کرنا مکروہ ہے۔ روزہ میںسُرمہ : (٢٦) فرمایا حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ ۖ میری آنکھ میں تکلیف ہے کیا میں روزہ میںسُرمہ لگا لوں ؟ فرمایا لگالو۔(ترمذی ) اگر روزہ دار کے پاس کھایا جائے : (٢٧) فرمایا فخر بنی آدم ۖ نے کہ جب تک روزہ دار کے پاس کھایا جاتا رہے ا ُس کی ہڈیاں تسبیح پڑھتی ہیں اور اس کے لیے فرشتے استغفار کرتے ہیں ۔(بیہقی فی شعب الایمان، عن ابی ہریرہ) آخر عشرہ میں عبادت کا خاص اہتمام : (٢٨) فرمایا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہ نبی ٔاکرم ۖ رمضان کے آخری د س دنوں میں جس قدر عبادت میں محنت فرماتے تھے دوسرے ایام میں اِس قدر محنت نہیں فرماتے تھے ۔ (مسلم) (٢٩) فرمایا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہ جب آخری عشرہ آتا تھا تو سرورِ عالم ۖ تہبند کس لیتے تھے (تاکہ خوب عبادت کریں )اور پوری رات عبادت کرتے تھے اور گھر والوں کو عبادت کے لیے جگاتے تھے ۔(بخاری ومسلم) شب ِقدر : (٣٠) فرمایا رحمة للعالمین ۖ نے کہ بلا شبہہ یہ مہینہ آچکا ہے اِس میںایک رات ہے (شب ِقدر جو عبادت کی قدر و قیمت کے اعتبار سے )ہزار مہینوں سے بہترہے ۔ جو اس رات سے محروم ہوگیا کُل خیر سے محروم ہو گیا۔اور اس شب کی خیر سے وہی محروم ہوگا جو پورا پورا محروم ہو (جسے ذوقِ عبادت بالکل نہیں اور جو فکرسعادت سے خالی ہے )۔(ابن ماجہ، عن انس ) (٣١) فرمایا سرورِ کونین ۖ نے کہ شبِ قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔(بخاری ،عن عائشہ) (٣٢) فرمایا محبوبِ رب العالمین ۖ نے (اعتکاف کرنے والے کے متعلق ) کہ وہ گناہوں سے بچا رہتا