ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2004 |
اكستان |
|
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ (ترمذی ) '' اے اللہ ! تو معاف کرنے والا ہے ،معافی کو پسند فرماتا ہے لہٰذا مجھے معاف فرمادے'' ۔ رمضان المبارک کے چار اہم کام : (١) لاالہ الا اللہ کی کثرت کرنا (٢) استغفار میں لگے رہنا (٣) جنت نصیب ہونے کا سوال کرنا (٤) دوزخ سے پناہ میںرہنے کی دُعا کرنا (فضائل رمضان بحوالہ صحیح ابن خزیمہ) وفیات ٢٧ اگست کو جناب شیخ یوسف صاحب کے برادرِ نسبتی جناب شیخ مظہر صاحب گجرات میں بعارضۂ قلب وفات پاگئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم بہت مخیر اورغریب پرور انسان تھے ۔اہلِ علاقہ کے حاجت مندوں کی خبر گیری کے سبب آپ ہر دلعزیز تھے نیک لوگوں سے محبت وعقیدت رکھتے تھے۔ اُن کی وفات اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ سب ہی کے لیے بہت بڑا حادثہ ہے۔ اللہ تعالیٰ شیخ صاحب مرحوم کی خدمات کوقبول فرماکر آخرت کے بلند ترین درجات نصیب فرمائے اور سوگوارخاندان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو ۔ آمین۔ ٢٩ اگست کو بھائی کمال صاحب کے جواں سال بھتیجے اور مولوی قمر عاصم صاحب کے بھائی موٹر سائیکل کے حادثہ کی وجہ سے انتقال کرگئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اِس ناگہانی موت پر اہلِ جامعہ مدنیہ جدید خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوردعاء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوارِرحمت میں جگہ عطا فرمائے اوراہلِ خانہ کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ آمین۔ جناب رانا محمد اکرم صاحب کی اہلیہ گزشتہ ماہ کی ١٣ تاریخ کو وفات پاگئیں انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ صوم وصلٰوة کی بہت پابند اور نیک دل خاتون تھیں ۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرماکر اپنے جوارِرحمت میں ان کو جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب ہو۔ آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید اورخانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ِ ثواب اور دعائے مغفرت کروائی گئی اللہ تعالی قبول فرمائے آمین۔