نماز کے مفسدات |
ماز کے د |
|
مُفسدات ِ نماز نماز کو فاسد کرنے والی چیزوں کی تفصیل فساد اور بطلان کے معنی کی وضاحت: عبادات کے اندر فساد اور بطلان دونوں ایک ہی معنی میں اِستعمال ہوتے ہیں ، یعنی ”خروج العبادة عن كونها عبادة بسبب فوات بعض الفرائض“یعنی کسی عبادت کا کسی فرض کے فوت ہوجانے کی وجہ سے عبادت ہونے کے معنی سے نکل جانا،اِسی لئے اُس عبادت کی ادائیگی دوبارہ ضروری ہوتی ہے۔ نماز کو فاسد کرنے والی چیزیں مندرجہ ذیل ہیں:نماز کے دوران کلام کرنا نماز کے دوران بات کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ، خواہ : قلیل ہو یا کثیر ، جان کر ہو یا بھولے سے ، اِرادۃً ہو یا غیر اِرادی طور پر منہ سے نکل جائے ، سوتے ہوئے ہو یا جاگتے ہوئے ، اختیاری طور پر ہو یا اضطراری طور پر ، ضرورۃً ہو یا بغیر ضرورت کے ، اِسی طرح جہالت کی وجہ سے ہو یا علم رکھنے کے باوجود کیا ہو ،بہرصورت نماز ٹوٹ جائے گی ۔(الدر المختار:1/613)