علامات ولایت |
ہم نوٹ : |
|
لے تو کچھ دن بعد وہ دیسی آم لنگڑا آم بن جائے گا۔ میرے شیخ شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ جب کسی دیسی دل یعنی غفلت کے مارے دل کو اللہ والوں کے دل سے تعلق ہوجاتا ہے تو ان کا دیسی دل، غفلت کا مارا دل لنگڑا نہیں بنتا تگڑا بن جاتا ہے۔ قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام دونوں حرم بین الاقوامی شہر ہیں، مکہ مکرمہ اللہ تعالیٰ کا شہر ہے اور مدینہ منورہ اللہ تعالیٰ کا بھی شہر ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی شہر ہے ، نظر کی حفاظت جس طرح سارے عالم میں فرض ہے تو ان دونوں شہروں میں بدرجہ اولیٰ فرض ہے۔ اب بدنظری کے بارے میں قرآن اور حدیث کے احکام بھی سن لیجیے۔ نمبر ایک: یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ 26؎ قرآن پاک کا حکم ہے کہ اپنی نگاہوں کو نیچی رکھیں۔ نمبر دو: بخاری شریف کی حدیث ہے زِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ آنکھ سے کسی غیر عورت کو دیکھ لینا یہ آنکھوں کا زِنا ہے، اس جملۂ خبریہ میں انشائیہ پوشیدہ ہے یعنی خالی خبر دینا مقصود نہیں ہے کہ بدنظری آنکھوں کا زِنا ہے،محض جملہ خبریہ مقصود نہیں ہے، یہاں جملہ انشائیہ مقصود ہے یعنی بد نظری سے بچو، یہاں اِتَّقُوْا پوشیدہ ہے کہ نظر کو بچاؤ۔ نمبرتین: سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا ہے لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَاِلَیْہِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اے اللہ! بدنظری کرنے والے پر لعنت فرما اور اس پر بھی لعنت فرما جو اپنے آپ کوبنا سنوار کر بد نظری کے لیے پیش کرے۔ اب دعا کرلو کہ اللہ تعالیٰ ہماری آہ و فغاں کو قبول فرمائے اور ہم سب کو اپنے دوستوں کا دردِ دل عطا فرمائے اور اللہ ہمیں نظر کی حفاظت کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ اے خدا! مرنے والی اور سڑنے والی لاشوں کے چکروں سے ہمارے قلوب اور ارواح کو پاک فرما اور ہمارے ہر غم کو خوشیوں سے بدل دے، ہمارے ہر گناہ کے ذوق کو نیکیوں کے ذوق سے تبدیل فرمادے، اپنے اولیاء اور اپنے دوستوں کے سینے کو آپ جو کچھ عطا فرماتے ہیں ہم سب گنہگاروں کے گناہوں کو معاف کرکے ہمارے سینوں کو بھی وہ نعمتیں عطا فرما دے، ہماری مشکلات کو آسان فرمادے، _____________________________________________ 26؎النور:30