Deobandi Books

علامات ولایت

ہم نوٹ :

16 - 34
رِضَا کَ      اَشْہٰی      اِلٰی       فُؤَادِیْ
 مِنْ   رَّحْمَۃِ   الْخَالِقِ   الْجَلِیْلِ
اے محبوب اور معشوق! تیرا خوش ہوجانا مجھے خالقِ جلیل کی رحمت سے زیادہ پسند ہے۔11؎        معلوم ہوا کہ بدنظری سے عشق آیا اور عشق سے سوء ِخاتمہ ہوا۔ 
حلاوتِ ایمانی کی  پانچ علامات
صرف ایک کام کرلو کہ نظر بچالو، ان شاء اللہ پورے دیندار بن جاؤ گے، سارا سلوک طے ہو جائے گا۔ اب اس کی دلیل پیش کرتا ہوں کیوں کہ مولوی لوگ کسی دعویٰ کے بعد کہاں چھوڑتے ہیں۔ تو دلیل یہ ہے کہ حلاوتِ ایمانی کے بعد اس کو پانچ نعمتیں ضرور ملیں گی جس کو ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ محدثِ عظیم نے شرح مشکوٰۃ میں بیان کیا ہے، ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے محدث تھے،ان کی قبر جنۃ المعلیٰ میں ہے۔کَانَ مِنْ ہِرَاتْ ثُمَّ ہَاجَرَ اِلٰی مَکَّۃَ وَ دُفِنَ بِجَنَّۃِ الْمُعَلّٰی وَ اِذَا جَاءَ مَوْلَانَا عَبْدُالْحَیِّ فَرَنْغِیْ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ حَضَرَعَلیٰ قَبْرِہٖ ثُمَّ رَجَعَ اِلٰی لَکْنَؤ وَ کَتَبَ فِیْ کِتَابِہٖ قَدْ زُرْتُ قَبْرَ مُلَّا عَلِیْ قَارِیْ فِیْ جَنَّۃِ الْمُعَلّٰی بِمَکَّۃَ وَ الْحَمْدُ لِلہِ تَعَالٰی عَلٰی ذَالِکَ(ملاعلی قاری کاتعلق ہرات سے تھا ،پھر انہوں نے مکۃ مکرمۃ ہجرت فرمائی،حضرت  مولاناعبدالحی فرنگی رحمۃ اللہ علیہ ان کی قبر پر حاضر ہوئےاور جب لکھنؤواپس گئے توانہوں نے  اپنی  کتاب میں لکھا کہ میں نے مکہ مکرمہ  کے قبرستان جنۃ المعلیٰ میں ملاعلی قاری رحمۃ اللہ علیہ کی قبرکی زیارت کی جسے میں اپنی سعادت سمجھتے ہوئےاللہ تعالیٰ کاشکر اداکرتاہوں۔مرتب)
توملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ جب ان دو اعمال سے یعنی نظر بچانے سے اور اللہ والوں کی محبت سے حلاوتِ ایمانی عطا ہوگی تو حلاوتِ ایمانی کی برکت سے پانچ نعمتیں ملیں گی۔ جو نظر بچائے گا اللہ تعالیٰ اس کو پانچ نعمتیں دیں گے اور یہاں حرم میں زیادہ دیں گے، اپنے ملکوں میں تو دس گُنا ملے گا اور یہاں ایک لاکھ گُنا ملے گا۔اب حلاوتِ ایمانی کی پانچ
_____________________________________________
11؎   الجواب الکافی لابن القیم الجوزی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
9 غذائے اولیاء کیا ہے؟ 6 1
10 قبولیتِ توبہ کی علامت 7 1
11 حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ 7 1
12 صحبتِ شیخ کی فضیلت 8 1
13 تہجد گزار بننے کا آسان طریقہ 9 1
14 مقاصدِ حیات اور وسائلِ حیات میں فرق 11 1
15 تقویٰ فی الحرم سبب ہوگا تقویٰ فی العجم کا 12 1
16 مہمان کی توہین کو میزبان کی توہین قرار دیاجاتا ہے 13 1
17 حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط 14 1
18 بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے 15 1
19 حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات 16 1
20 حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت 17 19
22 حلاوتِ ایمانی کی دوسری علامت 18 19
23 حلاوتِ ایمانی کی تیسری علامت 19 19
24 حلاوتِ ایمانی کی چوتھی علامت 19 19
25 مقدر پر یقین رکھنے والے کو مکدر نہیں ہونا چاہیے 20 1
26 رضا بالقضاء کا مقام 21 1
27 حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت 22 26
28 مؤمن کے لیے مصائب و تکالیف بری چیز نہیں ہیں 23 1
29 مصائب و تکالیف کا علاج 24 1
30 زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 25 1
31 اسبابِ غم کو خوشی میں تبدیل کرنے کی قدرتِ الٰہیہ 27 1
32 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی پہلی علامت 28 1
33 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی دوسری علامت 29 1
34 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی تیسری علامت 29 1
35 قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام 31 1
Flag Counter