Deobandi Books

علامات ولایت

ہم نوٹ :

8 - 34
محروم تھا، عبادت کی کثرت مردودیت سے حفاظت کی ضمانت نہیں ہے، اہل اللہ کے صحبت یافتہ لوگوں سے گناہ تو ہوسکتا ہے مگر دائرۂ اسلام سے خروج نہیں ہوسکتا۔ ملفوظات حسن العزیز میں میں نے خود پڑھا ہے اور اس کی دلیل بخاری شریف کی یہ حدیث ہے:
مَنْ اَحَبَّ عَبْدًا لَا یُحِبُّہٗ اِلَّالِلہِ2؎
جو اللہ والوں سے محبت کرتا ہے اس کے لیے حلاوتِ ایمانی کا وعدہ ہے۔ انسان کو شیخ سے    سب سے زیادہ محبت ہوتی ہے لہٰذا حلاوتِ ایمانی کے بعد حسنِ خاتمہ کا وعدہ ہے۔ محدثِ عظیم ملا علی قاری مشکوٰۃ  شریف کی شرح مرقاۃ میں لکھتے ہیں:
 وَقَدْ وَرَدَ اَنَّ حَلَاوَۃَ الْاِیْمَانِ اِذَادَخَلَتْ قَلْبًالَا تَخْرُجُ مِنْہٗ   اَبَدًا فَفِیْہِ اِشَارَۃٌ اِلٰی بَشَارَۃِ حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ3؎
جب حلاوت ِایمانی عطا ہوتی ہے پھر خدا اس کو واپس نہیں لیتا، لہٰذا اس میں حسنِ خاتمہ کی بشارت موجود ہے۔ حلاوتِ ایمانی شاہی عطیہ ہے، شاہ کو غیرت آتی ہے کہ جو ہدیہ دے چکے اسے واپس کیا لیں، لہٰذا اللہ والوں کی محبت اور صحبت کو ایک لاکھ سال کی عبادت سے افضل سمجھیے۔ یہ بات میں اپنے سے بھی کہتا ہوں اور آپ سب سے بھی کہتا ہوں۔
صحبتِ شیخ کی فضیلت
 مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب راوی ہیں کہ میرے والد مفتی شفیع صاحب رحمۃاللہ علیہ سے حکیم الامّت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ مفتی شفیع صاحب یہ جو شعر ہے       ؎
یک    زمانہ    صحبتے    بااولیاء
بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا
تو یہ شعر صحیح نہیں ہے، اس شعر میں اولیاء اللہ کی صحبت میں ایک گھڑی بیٹھنے کو سو سالہ بے ریا عبادت سے جو افضل قرار دیا گیا ہے یہ صحیح نہیں ہے، اصل میں یہ ہونا چاہیے تھا    ؎
_____________________________________________
2؎   صحیح البخاری:7/1، باب من کرہ ان یعود فی الکفر…الخ،المکتبۃ القدیمیۃ  مرقاۃ المفاتیح:74/1، کتاب الایمان، مکتبۃ امدادیۃ، ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
9 غذائے اولیاء کیا ہے؟ 6 1
10 قبولیتِ توبہ کی علامت 7 1
11 حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ 7 1
12 صحبتِ شیخ کی فضیلت 8 1
13 تہجد گزار بننے کا آسان طریقہ 9 1
14 مقاصدِ حیات اور وسائلِ حیات میں فرق 11 1
15 تقویٰ فی الحرم سبب ہوگا تقویٰ فی العجم کا 12 1
16 مہمان کی توہین کو میزبان کی توہین قرار دیاجاتا ہے 13 1
17 حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط 14 1
18 بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے 15 1
19 حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات 16 1
20 حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت 17 19
22 حلاوتِ ایمانی کی دوسری علامت 18 19
23 حلاوتِ ایمانی کی تیسری علامت 19 19
24 حلاوتِ ایمانی کی چوتھی علامت 19 19
25 مقدر پر یقین رکھنے والے کو مکدر نہیں ہونا چاہیے 20 1
26 رضا بالقضاء کا مقام 21 1
27 حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت 22 26
28 مؤمن کے لیے مصائب و تکالیف بری چیز نہیں ہیں 23 1
29 مصائب و تکالیف کا علاج 24 1
30 زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 25 1
31 اسبابِ غم کو خوشی میں تبدیل کرنے کی قدرتِ الٰہیہ 27 1
32 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی پہلی علامت 28 1
33 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی دوسری علامت 29 1
34 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی تیسری علامت 29 1
35 قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام 31 1
Flag Counter