علامات ولایت |
ہم نوٹ : |
|
علامتیں سن لیں، ان کی عربی عبارت بھی پڑھوں گا اور ترجمہ بھی کروں گا۔ حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت اِسْتِلْذَاذُ الطَّاعَاتِ اس کو عبادت میں مزہ آنے لگے گا۔ آہ! پھر اس کا سجدہ کیسا ہوگا۔اس کو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ لیکِ ذوقِ سجدۂ پیشِ خدا خوشتر آید از دو صد ملکت ترا اللہ والوں کو خدائے تعالیٰ کے سامنے ایک سجدہ میں دو سو سلطنتوں سے زیادہ مزہ آتا ہے، بلکہ یہ دو سو بھی کم بیان کیا، میں تو کہتا ہوں سارے عالم کے سلاطین اس کے سامنے کچھ نہیں ہیں،اللہ والوں کو ایک سجدہ میں وہ مزہ آتا ہے کہ سارے عالم کے سلاطین اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ مولانا نے تو قافیہ کی مجبوری کی وجہ سے دو صد کہا ہے۔ بدنظری سے، نظر بازی سے سوائے دل کو جلانے، تڑپانے، ستانے، رات بھر نیند حرام کرنے، اپنی بیوی کی ناشکری کرنے اور اس کے ساتھ لڑائی کرنے کے اور کیا ملتا ہے؟ اور ایسے لوگوں پر لعنت برستی ہے، مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ 12؎ اے خدا! لعنت فرما اس پر جو اپنی بیوی کے سوا اِدھر اُدھر نظر مارتا پھرتا ہے اور اس عورت پر بھی لعنت فرما جو نامحرم مرد کے سامنے اپنے کو دِکھاتی ہے، غرض جتنی بھی نظر حرام ہے سب اس میں داخل ہے لہٰذا دوستو !اللہ کے نبی کی بددعا سے ڈرو، اللہ کے نبی کی بددعا سے ڈرو، اللہ کے نبی کی بددعا سے ڈرو۔ اور لعنت کے معنیٰ کیا ہیں؟ اَلْبُعْدُ عَنِ رَّحْمَۃِ اللہِ تَعَالٰی شَانُہٗ اللہ کی رحمت سے دوری۔ مردہ لاشوں کے لیے اپنے کو اللہ کی رحمت سے دور کرنا کون سی عقل مندی ہے؟ جب عراق پر حملہ ہوا تھا تو دس ہزار جوان لڑکوں اور جوان لڑکیوں کی لاشیں اتنی سڑگئی تھیں کہ اخباری رپورٹر قریب نہیں جاسکے، جو گئے بے ہوش ہوگئے، پھر ان کے لیے ڈاکٹر بلانا پڑا، تو ایسی مرنے والی، سڑنے والی لاشوں کے لیے کیوں لاشے ہوتے ہو؟ وہ بھی لاشئی ہیں اور تم بھی لاشئی ہو، کیا لاش لاش میں میل ملاقاتیں کرتے ہو، اگر ان کی حقیقت دیکھنی ہے _____________________________________________ 12؎مشکوۃ المصابیح:270/1، باب النظر الی المخطوبۃ وبیان العورات، المکتبۃ القدیمیۃ