Deobandi Books

علامات ولایت

ہم نوٹ :

22 - 34
جب کوہِ طور کی ظاہری سطح پر اللہ تعالیٰ کی تجلی نازل ہوئی تو طورپہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تاکہ اﷲ کے انوار میرے اندر بھی آجائیں۔ میرے شیخ شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ تلاوت کرتے وقت یہ پڑھتے تھے      ؎
آجا میری آنکھوں میں،سما جا میرے دل میں
حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت
اَلرِّضَا بِالْقَضَاءِ فِیْ جَمِیْعِ الْحَالَاتِ15؎ بندہ ہر حالت میں اللہ سے راضی رہے۔ اسے یہ یقین ہو کہ اس میں ضرور اللہ کی کوئی حکمت ہے۔ دیکھو!  اگر غم خراب چیز ہوتی تواللہ  تعالیٰ اپنے پیاروں کو غم نہ دیتا۔ حضرت یونس علیہ السلام کو معراج مچھلی کے پیٹ میں عطا فرمائی، اس وقت حضرت یونس علیہ السلام تین اندھیروں میں تھے، رات کا اندھیرا، پانی کے اندر کا اندھیرا اور مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا وَنَادٰی فِی الظُّلُمٰتِ۔ظُلُمَاتْ جمع ہے ظُلْم کی اور عربی کی جمع تین سے شروع ہوتی ہے، لہٰذا لفظ ظُلُمٰتْ کے لیے کم از کم تین اندھیرے لازمی ہیں۔
علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا کہ اے مچھلی! میرا یہ پیغمبر تیری غذا نہیں ہے، اس کو پیسنا مت، اللہ میاں نے مچھلی کے معدہ کی چکی روک دی۔ آہ! مچھلی کے پیٹ میں کیا قدرت ِقاہرہ کا ظہور ہوا۔ اور اللہ تعالیٰ نے سمندر کی تہہ میں موجود کنکریوں کو حکم دیا کہ تم  لَّاۤ  اِلٰہَ   اِلَّاۤ  اَنۡتَ  سُبۡحٰنَکَ  اِنِّیۡ  کُنۡتُ  مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ16؎   پڑھو پھر اس مچھلی کو حکم دیا کہ سمندر کی تہہ میں جہاں کنکریاں تسبیح پڑھ رہی ہیں وہاں جاکے بیٹھ جاؤ، جب کنکریوں کی آواز حضرت یونس علیہ السلام کے کانوں میں گئی تو حضرت یونس علیہ السلام سمجھ گئے کہ اللہ تعالیٰ کی منشا یہی ہے اور ان شاء اﷲ میں اس وظیفہ سے نجات پاؤں گا، چناں چہ انہوں نے یہی وظیفہ پڑھا اور اللہ پاک نے فرمایا کہ میں قیامت تک اپنے بندوں کو اسی وظیفہ کی برکت سے نجات دیتا رہوں گا۔ لہٰذا جو شخص کسی غم میں مبتلا ہو وہ  اوّل آخر گیارہ بار
_____________________________________________
15؎   مرقاۃ المفاتیح:74/1، کتاب الایمان ، مکتبۃ امدادیۃ، ملتان
16؎   الانبیآء  :87
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
9 غذائے اولیاء کیا ہے؟ 6 1
10 قبولیتِ توبہ کی علامت 7 1
11 حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ 7 1
12 صحبتِ شیخ کی فضیلت 8 1
13 تہجد گزار بننے کا آسان طریقہ 9 1
14 مقاصدِ حیات اور وسائلِ حیات میں فرق 11 1
15 تقویٰ فی الحرم سبب ہوگا تقویٰ فی العجم کا 12 1
16 مہمان کی توہین کو میزبان کی توہین قرار دیاجاتا ہے 13 1
17 حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط 14 1
18 بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے 15 1
19 حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات 16 1
20 حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت 17 19
22 حلاوتِ ایمانی کی دوسری علامت 18 19
23 حلاوتِ ایمانی کی تیسری علامت 19 19
24 حلاوتِ ایمانی کی چوتھی علامت 19 19
25 مقدر پر یقین رکھنے والے کو مکدر نہیں ہونا چاہیے 20 1
26 رضا بالقضاء کا مقام 21 1
27 حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت 22 26
28 مؤمن کے لیے مصائب و تکالیف بری چیز نہیں ہیں 23 1
29 مصائب و تکالیف کا علاج 24 1
30 زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 25 1
31 اسبابِ غم کو خوشی میں تبدیل کرنے کی قدرتِ الٰہیہ 27 1
32 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی پہلی علامت 28 1
33 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی دوسری علامت 29 1
34 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی تیسری علامت 29 1
35 قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام 31 1
Flag Counter